نئی دہلی: ہندوستان میں جاری لاک ڈاؤن کے درمیان منگل کے روز ہزاروں تارکین وطن مزدور باندرا (ممبئی) میں جمع ہوئے تھے۔ اس کے بعد پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کا استعمال کیا۔ ان کارکنوں کا مطالبہ تھا کہ انہیں واپس اپنے گھر بھیج دیا جائے۔ باندرا میں جمع مجمع کی وجہ سے بالی ووڈ کے راہداریوں سے مسلسل ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ رچا چڈھا نے اس واقعے پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ رچا چڈھا نے اس واقعہ پر ایک ٹویٹ کیا ہے ، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ ٹویٹ میں رچا چڈھا نے کہا ، "ہجوم باندرا اسٹیشن پر ٹکٹ لینے آیا تھا۔ یہ ایک بھوکی، لاچار ، بدقسمت بھیڑ ہے۔ معاشرتی فاصلہ ایک لگزری ہے جو صرف وہ ہی برداشت کرسکتا ہے، جسکے سر پر چھت ہے اور پیٹ میں کھانا ہے اور جن کے کھاتوں میں پیسہ جمع ہے۔ جو بنا کام کرے اپنی زندگی گزار سکتے ہیں۔ " رچا چڈھا اپنے ٹویٹ کے ذریعہ باندرا میں جمع ہوئے مزدوروں کی حمایت کر رہی ہے۔ رچا چڈھا کے اس ٹویٹ پر لوگ کافی رد عمل ظاہر کر رہے ہیں اور اپنی رائے پیش کر رہے ہیں۔ غور طلب ہے کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے اور وطن واپس آنے کی امید میں مہاجر مزدوروں کی ایک بڑی تعداد ممبئی کے باندرا میں جمع ہوگئی تھی۔ یہ تمام کارکن اپنے گھروں کو واپس جانا چاہتے تھے۔
ممبئی باندرا اسٹیشن پر جمع مہاجر مزدوروں پر اداکارہ رچا چڈھا نے کیا ٹویٹ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS