جموں وکشمیر کے ہندواڑہ میں سی آر پی ایف کی پیٹرولنگ ٹیم پر دہشت گرد حملہ، 3 فوجی شہید

0

سری نگر: ایک روز قبل جموں و کشمیر کے ہندوارہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں 5 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے اور آج سی آر پی ایف کی گشت کرنے والی ٹیم پر دہشت گرد حملہ ہوا ہے۔ اس حملے میں سی آر پی ایف کے تین اہلکار شہید ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ضلع کے کرالگند کے علاقے ونگام کجی آباد میں سی آر پی ایف کی ناکا پارٹی پر فائرنگ کی۔ افسران کے مطابق اس حملے میں سی آر پی ایف کے تین اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے کو گھیر لیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش کے لئے اور سکیورٹی اہلکار بھیج دیئے گئے ہیں۔غور طلب ہے کہ اتوار کے روز شمالی کشمیر کے رجوار جنگل میں ایک گاؤں میں عسکریت پسندوں کے ساتھ ہوئے تصادم میں ایک کرنل اور ایک میجر سمیت پانچ سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور دو دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے تھے۔ حالیہ برسوں میں فوج کو یہ سب سے بڑا نقصان ہے۔ شہید سیکیورٹی اہلکاروں میں کرنل آشوتوش شرما، میجر انوج سود ، نائک راجیش اور لانس نائک دنیش شامل ہیں۔ یہ سب فائر بریگیڈ آف گارڈز رجمنٹ سے تھے اور اس وقت 21 راشٹریہ رائفلز کا حصہ تھے جو دہشت گردی کے تحفظ لئے تعینات ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جموں کشمیر پولیس کے سب انسپکٹر صغیر احمد پٹھان عرف قاضی بھی دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ اس سے قبل سال 2015 میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں کرنل رینک کے دو افسر شہید ہوئے تھے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS