دہلی کے کاپس ہیڑا عمارت میں مزید 17 کورونا مثبت پائے گئے

0

نئی دہلی: جنوب مغربی دہلی میں کاپس ہیڑا علاقے کی ایک ہی عمارت میں جہاں 41 کورونا متاثر ہوئے تھے، وہیں آج مزید
17 افراد کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔ وہاں سے ہفتہ کے روز 41 افراد متاثرہ پائے گئے تھے، ان میں سے
پہلے افراد کے نمونے 20 اور 21 اپریل کو لئے گئے تھے۔ اب مزید 17 افراد متاثرہ پائے گئے ہیں اور ابھی تک تمام
نمونوں کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 59 افراد اس ایک عمارت میں کووڈ-19 متاثر ہوئے ہیں۔
اس عمارت سے نمونے لئے ہوئے 13-14 دن ہوگئے ہیں ، اس لیے آج انتظامیہ نے 100 افراد کے دوبارہ نمونے لیے
ہیں۔ غور طلب ہے کہ کورونا کے پیش نظر ملک میں جاری لاک ڈاؤن 17 مئی تک بڑاھا دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS