ناردا اسٹنگ آپریشن کیس میں گرفتار لیڈروں کے درخواست ضمانت پر آج بھی سماعت نہیں ہوسکی

0
image:hindustantimes.com

کلکتہ : (یواین آئی)ناردااسٹنگ آپریشن کیس میں گرفتار ممتا بنرجی کے کابینہ کے دو وزراء سمیت چار بڑے لیڈروں کو آج بھی جیل میں ہی رینا ہوگا ۔ کیوں کلکتہ ہائی کورٹ کے قایم مقام چیف جسٹس کی قیادت والی بنچ نے ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر آج سماعت نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے-
اس معاملے کی سماعت کلکتہ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس راجیش منڈل اور ابھیجیت بنرجی کے بنچ کررہی ہے ۔
ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر ناردا اسٹنگ آپریشن میں گرفتار افراد کی درخواست ضمانت پر سماعت نہیں ہوسکے گی-
ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعہ کو سماعت ہوسکتی ہے۔
پیر کو سی بی آئی نے پیر ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم ، پنچایت راج کے وزیر سبرتو مکھرجی ، ممبر اسمبلی مدن مترا اور سابق میئر شوبھن چٹرجی کو ناردا اسٹنگ آپریشن معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ شام میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے ضمانت منظور کردی تھی-مگر اسی رات کلکتہ ہائی کورٹ نے ضمانت پر روک لگادی- منگل کے بجائے بدھ کو سماعت کرنے کا وقت دیا-بدھ کو ڈھائی گھنٹے تک سماعت کرنے کے بعد بنچ نے آج سماعت کرنے کا اعلان کیا تھا.
فی الحال چاروں لیڈران ہائی کورٹ کے حکم پر جیل کی تحویل میں ہے۔ مدن مترا ، سبرتو مکھرجی اور شو بھن چٹرجی کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایس ایس کے ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حکیم بھی علیل ہیں ، لیکن وہ جیل کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
پیر کے روز ہائی کورٹ نے انہیں بدھ تک جیل کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا تھا. اب اس معاملے کی سماعت جمعہ کو ہونے کا امکان ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS