نائیڈو نے ایوان کے آپریشن میں تمام جماعتوں سے تعاون کی اپیل کی

0

نئی دہلی : راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران ایوان کے کام کاج کو آسانی سے چلانے کے لئے اتوار کے روز تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ کی اوران سے  تعاون کی اپیل کی۔
نائب صدر کی رہائش گاہ پر منعقدہ اس میٹنگ میں راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہریونش، قائد ایوان تھاورچند گہلوت، قائد حزب اختلاف غلام نبی آزاد،پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی، رہائشی اور شہری امور کے وزیر ہریدیپ سنگھ پوری، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن،وزیر خارجہ ایس. جئے شنکر، وزیر ریلوے پیوش گوئل، بھارتیہ جنتا پارٹی کے بھوپندر یادو، جنتا دل (سیکولر) کے ایچ ڈی دیو گوڈا، کانگریس کے آنند شرما اور جئےرام رمیش، سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو، تلنگانہ راشٹر سمیتی کے،کے۔ کیشیو راؤ، وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے اے وجئے سائی ریڈی،دراوڈ مونیترا کزگم کے تروچی شیوا، بیجو جنتا دل کے پرسنا اچاریہ، انا دراوڈ مونیترا کزگم کے اے نونیت کرشنن،راشٹریہ جنتا دل کے پریم چند گپتا،عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ،کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ایلاورم کریم اورتلگو دیشم پارٹی کے کنکمیدلا رویندر کمار موجود تھے۔
ذرائع نے اتوار کے روز یہاں بتایا کہ تمام رہنماؤں نے ایوان کے آپریشن میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ بجٹ اجلاس کے پہلے مرحلے میں راجیہ سبھا کی آخری میٹنگ 13 فروری کوہوگی۔ پہلے یہ 15 فروری کو طے کی گئی تھی۔
میٹنگ کے دوران مسٹر نائیڈو نے صدرکے خطبے کی شکریہ کی تحریک اور بجٹ پر تبادلہ خیال کے لئے زیادہ وقت دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں امور پر ممبران اپنے مطالبات اور تجاویز کو بہتر طریقے سے رکھ سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بل پیش کرتے یا جواب دیتے وقت وزراء کو مختصر بیانات کا فن سیکھنا چاہیے جس سے ممبران کو زیادہ سے زیادہ بولنے کا موقع مل سکے۔ میٹنگ میں چھوٹی پارٹیوں کو زیادہ وقت دینے پربھی غورکیاگیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS