نئی دہلی،(یواین آئی)(بی جے پی)کےصدرجگت پرکاش نڈانےٹوکیوپیراولمپکس کےبیڈمنٹن مقابلےمیں سونے اورچاندی کےتمغےجیتنےوالےہندوستانی کھلاڑیوں کرشناناگراورسہاس یتی راج کومبارکباددی ہے۔مسٹرنڈانےاتوارکےروزٹویٹ کرکے کہا’’پیراولمپکس میں کرشناناگرنےہندوستانی پرچم کوبلند کیا۔آپ کوعمدہ کارکردگی اوربیڈمنٹن مینزسنگلزایس ایچ6 مقابلےمیں طلائی تمغہ جیتنےپرمبارکباد۔مسٹرناگرکومستقبل کےلیےمیری نیک خواہشات‘‘۔انہوں نےمسٹریتی راج کی کامیابی کے لئےکہا’’اتوارکی علیٰ الصبح ملک کےلئےچاندی کاتمغہ جیتنےپرگوتم بدھ نگرکےڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مسٹریتی راج جی کومبارکباد۔انہوں نےخودسپردگی اورفضیلت کانیامیعارقائم کیاہے۔ہندوستان کاپرچم بلند کرنے کے لئےانہیں میری دلی مبارکباد‘‘۔قابل ذکرہےکہ بیڈمنٹن میں ناگرنےطلائی تمغہ جیت کرتاریخ رقم کی۔ وہیں یتی راج نےچاندی کاتمغہ جیت کرہندوستان کا مقام بلند کیا۔ٹوکیوپیراولمپکس کےبیڈمنٹن میں ہندوستان کایہ چوتھاتمغہ ہے۔ناگرسے پہلےبیڈمنٹن میں پرمود بھگت نےسونےجبکہ منوج سرکارکانسہ کاتمغہ جیت چکےہیں۔پیراولمپکس میں ہندوستان کےتمغوں کی تعداد19ہوگئی ہے۔ہندوستان نےاب تک5 گولڈ،8 سلوراور6 برانزمیڈلزجیتےہیں۔
نڈا نےناگر اوریتی راج کومبارکباد دی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS