نبی افغانستان کی نظر ثانی شدہ ٹی۔ 20 ورلڈ کپ ٹیم کی کپتانی سنبھالیں گے

0
Image: Sky Sport

کابل ،(یو این آئی):محمد نبی کو افغانستان کی نظر ثانی شدہ ٹی۔ 20 ورلڈ کپ ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے۔ راشد خان کی جانب سے کپتانی چھوڑنے کے فیصلے کے بعد انہیں یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔
افغانستان کے ٹی۔ 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر فرید احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب شاپور زادران اور قیس احمد کی بجائے اب شرف الدین اشرف اور دولت زدران کو بطور ریزرو کھلاڑی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ آل راؤنڈر سمیع اللہ شنواری اور فاسٹ بولر فضل الحق فاروقی کو بھی بطور ریزرو کھلاڑی رکھا گیا ہے۔ شاندار وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد بھی ایک سال کے طویل وقفے کے بعد ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ان پر گزشتہ سال اگست میں ایک سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔
نبی بھی برسوں بعد کپتانی سنبھال رہے ہیں۔ اس سے پہلے انہیں 2013 اور 2015 کے درمیان کپتان کا کردار ادا کر چکے ہیں۔ نبی کو کپتانی سونپنے کی وجہ سے راشد خان کے عین موقع پر کپتانی چھوڑنا پڑا۔ راشد خان نے حال ہی میں ٹیم میں سلیکشن کے سلسلے میں اے سی بی کے ذریعہ ٹی۔ 20 ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کے ٹھیک بیس منٹ بعد کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS