محکمہ صحت سے متعلق رشوت کے معاملے کی تحقیقات موجودہ جج سے کرائی جائے: ویربھدر سنگھ

0

شملہ: ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ویربھدرسنگھ نے آج کورونا وبا محکمہ صحت سے متعلق اس رشوت معاملے کی جانچ کسی موجودہ جج سے 
کرانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے 60سالہ سیاسی سفر میں انہوں نے کبھی کوئی ایسا دور نہیں دیکھا جب ایسی مصیبت کے وقت کوئی سیاسی پارٹی سنگین 
بدعنوانی کے الزام میں ملوث پائی گئی ہو۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر راجیو بندل اس معاملے میں استعفیٰ دے چکے ہیں۔ سنگھ نے کہا کہ 
بندل کا استعفیٰ،اصل میں بی جے پی کے اندر جو کشمکش چل رہی ہے،اس سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی صرف ایک ناکام کوشش ہے۔ اس بحران کی گھڑی میں رشوت 
لینے کے الزام میں ہیلتھ ڈائریکٹر کی گرفتاری سے واضح ہے کہ اس کے تار براہ راست بی جے پی کے بڑے رہنماوں سے جڑے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں کورونا کٹس،وینٹیلیٹر،ماسک،سینیٹائزر اور نجی حفاظتی آلات کی فراہمی کے تعلق سے رشوت اور ریاستی سیکرٹریٹ میں سینی 
ٹائزر کی فراہمی گھپلے نے بی جے پی کی مبینہ ایمانداری کی پوری پول کھول دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ریاست کے چیلنجیز سے نمٹنے میں پوری 
طرح ناکام ثابت ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS