شاہِ کونینؐ محبت سے جدھر دیکھیں گے پھولتے پھلتے امیدوں کے شجر دیکھیں گے

0

شاہِ کونینؐ محبت سے جدھر دیکھیں گے
پھولتے پھلتے امیدوں کے شجر دیکھیں گے
اُس طرف خلد کے نظارے سمٹ آئیں گے
یا نبیؐ کہہ کے یہ دیوانے جدھر دیکھیں گے
جانے کب خواب میں آئیں گے مدینے والے
جانے کب شامِ شب غم کی سحر دیکھیں گے
کب مدینے کا سفر ہوگا میسر، کب ہم
جگمگاتے ہوئے قسمت کا گہر دیکھیں گے
روز و شب ہوتی ہے انوار کی بارش ہر سو
چل کے اکبار مدینے میں مگر دیکھیں گے
صورتِ آئینہ حیران ہی رہ جائیں گی
اہل عالم جو مسلماں کا جگر دیکھیں گے
تیری تقدیر بدل جائے گی دم بھر میں ضیاءؔ
اک نظر سرورِ عالمؐ جو ادھر دیکھیں گے
ضیاء قادری اجمیری حیدرآباد

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS