مظفرپور شیلٹر ہوم معاملے پر14جنوری کو فیصلہ متوقع

0

بہار کے مظفر پور شیلٹر ہوم معاملے میں آج سماعت نہیں ہو سکی۔ عدالت اس معاملے میں اپنا فیصلہ 14 جنوری 2020 سنائے گی۔
 اس سے قبل فیصلے کی تاریخ آج یعنی 12 دسمبر تھی، لیکن جج کی عدم موجودگی کی وجہ سے اس کو ملتوی کر دیا گیا۔
واضح  رہے کہ  بہار کے مظفر پور میں شیلٹر ہوم میں رہنے والی بچیوں کے ساتھ جنسی استحصال اور تشدد کے واقعات کی ایک رپورٹ آئی تھی، ڈاکٹروں کی رپورٹ میں شیلٹر ہوم میں مقیم 42 میں سے 34 بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS