پرتاپ گڑھ: (یواین آئی)آزادی کے بعد سے مسلم قیادت سے محروم مسلمانوں کے متعلقہ سچر کمیٹی نے یہ واضح کر دیا کہ مسلمانوں کے حالات دلتوں سے ابتر ہے ۔مسلمانوں کو اگر کچھ ملا ہے تو گزشتہ73 سالوں میں فساد ،جس میں ان کے جان و مال دونوں ضائع ہوئے ہیں ۔آج حالات یہ ہے کہ مسلمان ،دلت و پسماندہ طبقات انصاف کے لیئے بھٹک رہا ہے ،مگر اس کو انصاف نہیں مل پارہا ہے ۔مبینہ سیکولر پارٹیوں نے مسلمانوں کا ووٹ لے کر اقتدار تو حاصل کیا ،مگر انہیں صرف تسلی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ،اسی تسلی پر مسلمان آج تک مبینہ سیکولر پارٹیوں کی سازش کا شکار ہے ۔اگر مسلمانوں نے شکست و فتح کی فکر چھوڑ کر اپنی قیادت پر ترجیح نہیں دی تو آنے والا وقت ان کے لئے مزید دشواری والا ہوگا ۔جن مبینہ سیکولر پارٹیوں کو وہ اقتدار تک پہونچائیں گے، وہی ان کے لئے راہ کا کانٹا ثابت ہوں گے ۔ابھی وقت ہے اپنے ووٹوں کی قیمت سمجھیں اور ایسی قیادت کا انتخاب کریں ،جو وقت پر ساتھ کھڑا رہ سکے ،پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے میڈیا کو جاری بیان میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔
ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ یہ اسمبلی کا انتخاب مسلمانوں کے لئے ایک امتحان ہے ،اور انہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے ۔بی جے پی نے جس طریقے سے مسلمانوں کے مستقبل کے لیئے این آر سی جیسے قانون کو لاکر ملک سے بے دخل کرنے کی سازش کر رہی ہے ،یہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔مبینہ سیکولر پارٹیوں نے مسلمانوں کے خلاف ہورہی سازش کی کبھی مخالفت تک نہیں کی ،انہیں خطرہ ہے کہ اگر وہ مسلمانوں کی حمایت میں بولیں گے تو ہندو ووٹ ناراض ہوجائے گا ،جبکہ یہ حقیقت ہے کہ ملک کا 80 فیصدی ہندو سیکولر ہے وہ ملک میں امن و مل جل کر رہنا چاہتا ہے ،مگر یہ بی جے پی کو پسند نہیں ہے ۔اسی بھائ چارہ و سالمیت کو ختم کرنے کے لیئے وہ طرح طرہ کی سازش کر رہی ہے ،اور مخالفت کرنے کے برعکس سیکولر پارٹیاں خاموش ہیں ۔کیا مسلمان مذکورہ مبینہ سیکولر پارٹیوں سے یہ امید کرتا ہے کہ وہ ان کے زخموں پر مرہم لگائیں گے ،کبھی نہیں یہ ووٹ لینے تک ہمدرد ہیں ،اس کے بعد نہیں ،انہوں نے مسلمانوں کا انتباہ کیا کہ وہ اپنی قیادت پیس پارٹی کو ترجیح دے کر اپنے روشن مستقبل کا انتخاب کریں ،جو وقت پر کھڑا رہنے والے ہیں ،آپ مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے ،شکست فتح نہیں بلکہ اپنے روشن مستقبل کی فکر کریں ۔
مسلمان شکست و فتح کا نہیں بلکہ اپنے روشن مستقبل کی کریں فکر : ڈاکٹر ایوب سرجن
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS