نئی دہلی: نوئیڈا کے دلی پبلک اسکول (ڈی پی ایس) میں چار ماہ قبل 15اگست کو ایک خاتون ملازم بسنتی دیوی کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی تھی،اور لاش ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔ جس کی پولیس نے جانچ شروع کردی۔ ہے۔
پولیس نے معاملے کو خودکشی قرار دیا تھا جبکہ بسنتی دیوی کے گھر والوں کا الزام ہے کہ قتل کیا گیا ہے۔ لیکن پولیس نے معاملہ درج نہیں کیا تھا۔ اب عدالت کے حکم کے بعد نوئیڈا کے ڈی پی ایس اسکول پرنسپل ، سوپر وائزر سمیت تین لوگوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS