افغانستان سے ممبئی لائی گئی 1000 کروڑ روپے کی منشیات ضبط، دو گرفتار

    0

    ممبئی: ممبئی میں افغانستان سے لائی جارہی 1000 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کر کے دو افراد کو گرفتارکیا گیا ہے۔ 191 کلو ہیروئن کو لانے کے لیے اسمگلروں نے پلاسٹک کے تھلیںوں میں منشیات کو چھپایا تھا اور بانس کی طرح نظر آنے کے لئے انھیں پینٹ کیا تھا اور اسے آیورویدک دوائیں بتایا تھا۔
    کل ہفتہ کی رات دیر گئے کسٹمز اینڈ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹلیجنس (ڈی آر آئی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نئی ممبئی کے ناوا شیوا بندرگاہ سے بین الاقوامی مارکٹ کے مطابق 1000 کروڑ روپے مالیت کی 191 کلو ہیروئن ضبط کی۔ یہ منشیات افغانستان سے ایران کے راستے اسمگل کی گئی تھی۔ اس معاملے میں میناناتھ بوڑکے اور پانڑورنگ کونڑے نامی  کو گرفتار کیا گیا ہے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو 14 دن کی پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔
    ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹلیجنس کے ذرائع کے مطابق، "تھلییوں کے اندر نقل و حمل ، منشیات افغانستان کے ذریعے لائی گئیں"۔ ذرائع کے مطابق ، دو کسٹم ہاؤس ایجنٹوں کو  جنہوں نے امپورٹ کی دستاویز  تیار کی تھیں، کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
    اس ضمن میں اطلاع ہے کہ دہلی سے ایک درآمد کنندہ اور ایک فنانسر سمیت چار مزید افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور انہیں ممبئی لایا جاسکتا ہے۔ یہ کاروائی کسٹم آفیسر کے ایک انتباہ کے بعد عمل میں آئی اور ممبئی میں اب تک ضبط کیے گئے بڑے ذخیروں میں سے ایک ہے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS