محمد صلاح کو ایف ڈبلیو اے فٹ بالر آف دی ایئرکا خطاب

0
Skysports

لندن(ایجنسیاں) : فٹ بال رائٹرز ایسوسی ایشن (ایف ڈبلیو اے) نے لیور پول کے فارورڈ محمد صلاح کو فٹ بال آف دی ایئر منتخب کیا جبکہ خواتین میں چیلسی کے اسٹرائیکر سیم کیر نے یہ ایوارڈ جیتا۔ محمد صلاح نے دوسری مرتبہ اس ایوارڈ کو جیتا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2018میں اس ایوارڈ کو حاصل کیا تھا۔ ووٹنگ کے ذریعہ انتخاب ہونے والے محمد صلاح کو 48فیصد ووٹ ملا جبکہ مانچسٹر سٹی کے کیون ڈی بروئن اور ویسٹ ہیم یونائٹیڈ کے ڈکلن رائس بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ 29 سالہ نوجوان نے اس سیزن میں لیورپول کے لیے 44 میچ میں 30 گول اور 14 اسسٹ کیے ہیں اور جورجین کلوپ کی ٹیم کا ایک اہم حصہ بنے ہوئے ہیں، جو پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی سے ایک پوائنٹ پیچھے ہیں اور پانچ میچ باقی ہیں۔
چیلسی کے فارورڈ سیم کیر نے آرسنل کے اسٹرائیکر ویوین میڈیما اور سٹی کی لارین ہیمپ کو ہرا کر 40 فیصد ووٹوں کے ساتھ سال کی بہترین ویمنز فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔آسٹریلیا کی بین الاقوامی کیر اس سیزن میں ویمنز سپر لیگ میں 18 گول کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں۔انہوں نے مجموعی طور پر 28گول کیے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS