محمد بن سلمان انڈونیشیا میں عالمی سربراہان میں مقبول

0

ریاض(ایجنسیاں) : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز انڈونیشیا میں مقبول ترین عالمی سربراہان میں شمار ہوتے ہیں۔ یہ بات آسٹریلیا کے انسٹی ٹیوٹ لاء فار ریسرچ کی جانب سے دسمبر 2021 میں کرائے گئے ایک سروے میں سامنے آئی۔اس سروے کے نتائج منگل کے روز CNN ملائیشیا چینل نے نشر کیے۔ ان نتائج کے مطابق ملائیشیا میں شہزادہ محمد بن سلمان کی مقبولیت امریکی صدر جو بائیڈن ، روسی صدر ولادی میر پوتین اور چینی صدر شی جنگ پنگ سے زیادہ ہے۔ انڈونیشا 25.7 نفوس کے ساتھ آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے۔
انڈونیشیا میں ہونے والے اس سروے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو 57فیصد ، ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد کو 52فیصد، سنگاپور کے وزیر اعظم لی ھسین لونگ اور امریکی صدر جو بائیڈن کو 44فیصد، روسی صڈر کو40فیصد، چینی صدر شی جنگ پنگ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم یونگ اْن کو 34فیصداور آسٹریلوی اور بھارتی وزرائے اعظم کو 38فیصد مقبولیت حاصل ہوئی۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مقبول ترین اور با اثر ترین عالمی سربراہان میں سرفہرست رہے ہیں۔ اس سے قبل 2017 میں امریکی جریدے ٹائم نے بن سلمان کو دنیا کی سب سے زیادہ با اثر عالمی شخصیت کے طور پر منتخب کیا تھا۔ اسی سال امریکی نیوز ایجنسی Bloomberg نے بن سلمان کو معیشت، سیاست، ثقافت اور ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا کی 50 ایسی شخصیات میں شامل کیا تھا جو 2017میں عالمی تجارت پر اثر انداز ہوئیں۔سال 2018 میں عرب نوجوانوں نے شہزادہ محمد بن سلمان کو ایک سروے میں با اثر ترین شخصیت کے طور پر چنا تھا۔ سروے میں مشرق وسطی اور شمالی افریقا کے 16 عرب ممالک کے نوجوان مرد اور خواتین نے اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔ سروے میں بن سلمان کو سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ، روسی صدر ولادی میر پوتین اور دیگر شخصیات پر برتری حاصل ہوئی۔اسی طرح محمد بن سلمان نے ٹوڈے رسیا ویب سائٹ کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے میں 2021کی نمایاں ترین عرب شخصیت ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ اسی برس عرب لیگ نے سعودی ولی عہد کو ’ترقیاتی کام کی شیلڈ‘ کے اعزاز سے نوازا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS