اندور: (یواین آئی) مشہور ہنی ٹرپ معاملے میں مدھیہ پردیش پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے سابق
وزیراعلیٰ کمل ناتھ کونوٹس جاری کرکے دوجون کو اس کے سامنے بیان اور فزیکل ایویڈنس (سی ڈی،پین ڈرائیو) مہیاکرانے کے لئے
کہاہے۔
ایس آئی ٹی کے تفتیشی اسسٹنٹ (انسپکٹر) ششیکانت چورسیا کی جانب سے مسٹرکمل ناتھ کو ایک صفحہ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے،
جوآج میڈیا تک پہنچا۔ نوٹس کے مطابق مسٹر کمل ناتھ سے توقع کی گئی ہے کہ وہ دوجون کو دوپہر 12:30 بجے بھوپال کے شیام
لال ہلس تھانہ علاقہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر حاضر ہوکر زیردستخط (مسٹر چورسیا) کے سامنے بیان اورفزیکل ثبوت سی ڈی/پین
ڈرائیو) ایس آئی ٹی کو دینے کی زحمت کریں۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ کل بھیجے گئے نوٹس میں مشہور ہنی ٹرپ کی اس مبینہ پین ڈرائیو کا ذکر کیا گیا ہے، جس کاذکر
سینئرکانگریس لیڈرکمل ناتھ نے حال ہی میں 21 مئی کو منعقدہ ایک آن لائن پریس کانفرنس میں کیا تھا۔نوٹس میں اسی پین ڈرائیو
کوجانچ کے لئے دستیاب کرائے جانے اوراسی پین ڈرائیو کے تعلق سے بیان درج کرائے جانے کی توقع کی گئی ہے۔
نوٹس کے مطابق کمل ناتھ کے ذریعہ کی گئی پریس کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ ہنی ٹرپ معاملہ کی سی ڈی اورپین ڈرائیو ان
کے پاس موجود ہے۔ اس پریس کانفرنس کوسوشل میڈیا پر بھی نشرکیا گیا تھا اور متعلقہ خبریں اخباروں میں شائع ہوئیں۔
ہنی ٹرپ پین ڈرائیو معاملے میں سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ کو پولیس نے نوٹس جاری کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS