اندور میں کورونا سےاب تک 26اموات

    0

    اندور:مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں آج کووڈ-19سے ایک ڈاکٹر سمیت تین مریضوں کی موت کی تصدیق کئے جانے کے بعد یہاں اس سے مرنے والوں کی تعداد
    26ہوگئی ہے۔مہاتما گاندھی میموریل میڈیکل کالج (ایم جی ایم) کے ترجمان نے آج بتایا کہ ہلاک ہونے والے تینوں افراد کی عمر 52 ، 56 اور 70 سال ہے۔ ان میں سے ایک 5 اپریل کو اسپتال میں داخل ہوا تھا،جبکہ دوافراد  6 اپریل کواسپتال میں داخل کئے گئےتھے۔جانچ میں تینوں کورونا وائرس سے متاثرپائے گئے۔ قریب تین روزعلاج کے بعد ان کی موت ہو گئی۔
    ایم جی ایم کے مطابق یہاں اب تک 235 مریضوں میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد گذشتہ شب تک23 تھی جواب بڑھ کر 26 ہوگئی ہے۔ مرنے والوں
    میں دو ڈاکٹربھی شامل ہیں۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS