ماسکو : ہر روز 15ہزار لوگوں کی کورونا جانچ

0

ماسکو:روس کے دارالحکومت ماسکو میں وفاقی،علاقائی اورنجی تجربہ گاہوں کے ذریعہ سے ہر روز15ہزار کورونا وائرس سے مشتبہ طورپر متاثر لوگوں کی جانچ کی جارہی ہے۔ماسکو کے میئر سرغئی سوبیانن نے اسپوتنک کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا،’جیسا کہ آپ کو یاد ہوگا،ہم نے کئی تحقیقی اداروں کے ذریعہ سے شروعات میں بہت کم جانچ کیں۔شروعات میں ہر روز تقریباً تین ہزار لوگوں کی جانچ کی جاتی تھی۔اب ہم اس کے مقابلے میں تقریباً پانچ گنا زیادہ یعنی 15ہزار جانچ کررہے ہیں جو بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق بھی ایک بڑی تعداد ہے۔‘
میئر نے کہا ہےکہ وفاقی،علاقائی اور نجی تجربہ گاہیں کورونا کی جانچ پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ماسکومیں ایک تہائی سے زیادہ طبی اہلکارمشتبہ افراد کی جانچ
،متاثرین کے علاج اور دیکھ بھال میں لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ماسکو میں کورونا سے نمٹنے کےلئے جو بھی قدم اٹھائے جارہے ہیں،ان سے صدر ولادیمیر
پوتن کو مطلع کرادیاگیا ہے اور انہوں نے تقریباً سبھی اقدامات کو حمایت دی ہے۔
سوبیانن نے کہا،’صدر ہر روز یہاں کیاہورہا ہے،اس پر کنٹرول رکھتے ہیں۔ماسکومیں ہم جو بھی طریقہ نافذ کررہے ہیں،ان سبھی پر بحث کی گئی ہے اور ان
کے ساتھ تال میل کیاگیا ہے۔انہوں نے سرگرم طورپر ان اقدامات کی حمایت کی ہے۔‘
واضح رہے کہ ماسکو میں 30مارچ کے بعد سے ہر عمر کےلوگوں کو صرف کام پر جانے،فوری طورپر طبی خدمات حاصل کرنے،پاس کی دکان یا فارمیسی میں
ضروری سامان خریدنے،پالتو جانوروں کو گھمانے اور کچرا باہر نکالنے کی اجازت ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS