مراکش کی بحریہ نے بحیرہ روم میں 231 تارکین وطن کوبچالیا

    0

    رباط: مراکشی بحریہ کے کوسٹ گارڈ نے بحیرہ روم میں غیر محفوظ طریقے سے یوروپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے افریقہ  کے 231 تارکین وطن کو بچالیا ۔
    سرکاری خبر رساں ایجنسی ایم اے پی نے جمعرات کے روز فوج کے حوالے سے کہا کہ مراکشی بحریہ کے کوسٹ گارڈ نے بحیرہ روم گشتی کے دوران 231 تارکین وطن کو اس وقت بچالیا جب یہ لوگ انتہائی غیر محفوظ کشتیوں سے یوروپ پہنچنے کوشش کر رہے تھے۔ 
    ایجنسی نے بتایا کہ تمام تارکین وطن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مقامی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
    مراکش افریقی تارکین وطن کیلئے یوروپ جانے کا ایک مرکز بنا ہوا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS