پاکستان کی نصف سے زیادہ آبادی طالبان حکومت کے حق میں

0
image:latimes.com

اسلام آباد: (یو این آئی) پاکستان کی نصف آبادی سے زیادہ افغانستان میں طالبان حکومت کے حق میں ہے۔ تحقیقی تنظیم گیلپ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن سے متعلق گیلپ پاکستان کے ایک سروے میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے۔ سروے کے تحت 2400 سے زیادہ لوگوں کی اس سلسلے میں رائے لی گئی اور ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ افغانستان میں طالبان حکومت کے تشکیل سے خوش ہیں؟ نتیجے کے مطابق طالبان حکومت کے سلسلے میں 55 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ وہ خوش ہیں اور 25 فیصد لوگوں نے ناخوشی کا اظہار کیا جبکہ 20 فیصد نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ صوبہ وار تجزیہ میں پایا گیا کہ طالبان حکومت کے لئے سب سے زیادہ حمایت خیبر پختونخوا کے 65 فیصد لوگوں نے ظاہر کی گئی۔ اس کے بعد بلوچستان سے 55 فیصد اور پنجاب اور سندھ سے 54 فیصڈ لوگوں نے اس کے حق میں اپنی آرا ظاہر کی۔ شہری آبادی میں 59 فیصد طالبان حکومت کی تشکیل کے حق میں اپنا موقف ظاہر کیا جبکہ 20 فیصد نے کہا کہ وہ اس سے خوش نہیں ہیں۔ وہیں دیہی آبادی میں 53 فیصد لوگ اس کے حق میں اور 28 فیصد خلاف رہے۔
سروے میں شامل 58 فیصد مرد اور 36 فیصد خواتین نے تسلیم کیا کہ وہ افغانستان میں طالبان حکومت کی تشکیل سے خوش ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS