ہندوستان میں ایک دن میں کورونا سے 650 سے زائد اموات

0

نئی دہلی، 11 فروری (یو این آئی) ملک میں کورونا کی صورتحال میں خواہ بہتری دکھائی دے رہی ہے لیکن اس سے ہونے والی اموات باعث تشویش ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 657 افراد کی موت ہوئی ہے، جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی مجموعی تعداد 507177 ہوگئی ۔
اس دوران ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 58077 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 42536137 تک پہنچ گئی ہے ۔ اس دوران 150407 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے جس کے ساتھ ہی صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 41331158 ہو گئی ہے۔
ملک میں جمعرات کو 4818867 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ اسی کے ساتھ یہاں اب تک 1,71,79,51,432 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جمعہ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کووڈ کے ایکٹو کیسز 92987 کم ہو کر 697802 رہ گئے ہیں ۔ اس وقت ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی شرح 1.64 فیصد ہے۔ اس کے ساتھ ہی شفایابی کی شرح 97.17 فیصد ہے۔
کیرالہ کورونا کے ایکٹیو کیسز میں سرفہرست ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹوکیسزمیں 25207 کی کمی آنے سے ان کی تعداد کم ہو کر 233747 ہو گئی ہے۔ وہیں 43286 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 6070170 ہو گئی ہے جبکہ 188 افراد کی موت ہونے سے اموات کی تعداد 61134 ہو گئی ہے۔
کورونا کے ایکٹیو کیسز میں مہا راشٹر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 12739 کم ہو کر 74108 رہ گئے ہیں ۔ اس دوران ریاست میں 18942 لوگ صحتیاب ہوئے، جس کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 7612233 ہو گئی۔ اس وبا سے مزید 45 افراد کی موت ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد 143292 ہو گئی۔
تمل ناڈو میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز میں 10615 کی کمی آنے سے ان کی تعداد کم ہو کر 66,992 رہ گئی ہے۔ وہیں 14182 افراد کے صحتیاب ہونے سے اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 3323214 ہو گئی ہے جبکہ 25 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 37862 ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ کرناٹک میں ایکٹیو کیسز 8943 کم ہو کر 52047 رہ گئے ہیں ۔ اس دوران 13923 مریض صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 3825538 ہو گئی ہے ۔ وہیں 39 مزید مریضوں کی موت ہوئی ہے، جس سے ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 39534 ہو گئی ہے۔
آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز 5235 کم ہوکر 40884 رہ گئے ہیں ۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2254400 ہو گئی ہے ۔ اس دوران مزید چار مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 14683 ہو گئی ہے۔
راجستھان میں کورونا کے 4282 ایکٹیو کیسز کم ہو کر 29530 رہ گئے ہیں ۔ وہیں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1219141 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 9439 ہو گئی ہے۔ گجرات میں ایکٹو کیسز کم ہو کر 21437 رہ گئے ہیں اور اب تک 1178289 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 10761 ہو گئی ہے۔
اتر پردیش میں کورونا کے ایکٹو کیسز 2049 کم ہو کر 18016رہ گئے ہیں اور انفیکشن سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2011830 ہو گئی ہے، وہیں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23372 ہو گئی ہے ۔ تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 2096 کم ہوکر 17754 رہ گئے ہیں، جبکہ اس عرصے کے دوران مزید دو مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4105 ہو گئی ہے۔ وہیں 759744 لوگ اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔
اڈیشہ میں کورونا کے ایکٹو کیسز 1820 کم ہونے سے ان کی کل تعداد 12754 رہ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا سےصحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1251431 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 8818 ہو گئی ہے ۔ مغربی بنگال میں اس عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز 590 کم ہو کر 14805 رہ گئے ہیں اور 26 مزید مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 20938 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 1973207 مریض انفیکشن سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔
شمال مشرقی ریاست میزورم میں ایکٹو کیسز کم ہوکر 12686 رہ گئے ہیں اور کورونا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 180048 ہو گئی ہے، جبکہ یہاں مرنے والوں کی تعداد 633 ہے ۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے 698 ایکٹو کیسز کم ہوکر 9897 رہ گئے ہیں ۔ کورونا سے صحتیاب ہونے والوں تعداد 1120119 ہو گئی ہے اور اس دوران مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13978 ہو گئی ہے ۔ پہاڑی ریاست اتراکھنڈ میں کورونا کے ایکٹو کیسز کم ہو کر 8839 رہ گئے ہیں اور ریاست میں اب تک 415890 افراد اس سے نجات پا چکے ہیں۔ اس مہلک وائرس سے اب تک 7635 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔
پنجاب میں کورونا کے ایکٹو کیسز کم ہو کر 5771 رہ گئے ہیں اور انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 731042 ہو گئی ہے۔ وہیں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17554 ہو گئی ہے ۔ قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 866 ایکٹو کیسز کم ہو کر 5438 رہ گئے ہیں ، جبکہ 1958 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سےنجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 1817146 ہو گئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر26035 ہو گئی ہے۔
بہار میں ایکٹیو کیسز کم ہو کر 1660رہ گئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 814443 لوگ کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12245 ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS