نئی دہلی (یو این آئی) : ملک میں کورونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر کے درمیان گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 665لوگوں کی موت ہوئی ہے، جس کے ساتھ ہی اس انفیکشن سے مرنے والوں کی کل تعداد 491127 ہو گئی ہے ۔دریں اثنا، منگل کو ملک میں 59لاکھ 50ہزار 731کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ ملک میں اب تک ایک ارب 63کروڑ 58لاکھ 44ہزار 536لوگوں کو کووڈ ویکسین دی جا چکی ہے۔ بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں انفیکشن کے 2,85,914 معاملے درج ہوئے اور اس کے ساتھ ہی ملک میں متاثرین کی کل تعداد 40085116 ہو گئی ہے۔ زیر علاج مریضوں میں 13ہزار 824اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 22لاکھ 23ہزار 18ہو گئی ہے ۔
اسی عرصے میں 29لاکھ 90ہزار 73افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3کروڑ 73لاکھ 70ہزار 971ہوگئی ہے ۔ملک میں صحت یاب ہونے کی شرح 93.23فیصد پر آگئی ہے ، جبکہ اس وقت اموات کی شرح 1.23فیصد ہے ۔ زیر علاج مریضوں کی شرح 5.55فیصد ہے ۔ملک میں زیر علاج معاملوں کے حساب سے کرناٹک پہلے نمبر پر ہے، جبکہ 11,745زیر علاج مریضوں کے معاملوں کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 3,50,772 ہوگئی۔ اس دوران 53,093مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 32,16,070ہوگئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی مزید 52مریضوں کی موت ہو گئی اور اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38,666ہو گئی ہے ۔کیرالہ میں 25,095 زیر علاج معاملوں کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 28,60,77ہوگئی ہے ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 30,226 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد 53,86,868ہو گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی 70مزید مریضوں کی موت ہو گئی ہے ، جس سے ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 52,141ہو گئی ہے ۔
ملک میں کورونا سے 600 سے زائد اموات
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS