ملک میں کورونا وائرس کے 3لاکھ 33ہزار سے زائد نئے معاملے،525ہلاکتیں

0

نئی دہلی(یو این آئی) ملک میں کورونا وبا کے درمیان راحت کی خبر یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے کیسز میں کمی آئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3 لاکھ 33 ہزار 533 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ مزید 525 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ملک میں یومیہ کیسز کی شرح اب بڑھ کر 17.78 فیصد ہو گئی ہے ۔ راحت کی بات یہ ہے کہ ملک میں کل سے اب تک 4 ہزار 171 کم کیسز سامنے آئے ہیں، اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 59 ہزار 168 افراد وبا سے شفایاب ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے اس سے ہلاکت خیز وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 3.65 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔دریں اثنا ہفتہ کو 71 لاکھ 10 ہزار 445 افراد کو کووڈ19 کی خوراکیں دی گئیں جس کے بعد اب تک ویکسین کی 1,61,92,84,270 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔اتوار کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 73,840 ایکٹو معاملے بڑھے ہیں، جس سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 21,87,205 ہو گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 525 مریضوں کی موت کے بعد اس جان لیوا وباسے مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 89 ہزار 409 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں دو لاکھ 59 ہزار 168 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 65 لاکھ 60 ہزار 650 ہوگئی ہے۔ ملک میں صحت یاب ہونے کی شرح 93.18 فیصد ، شرح اموات1.25 فیصد اور ایکٹو معاملے کی شرح 5.57فیصد ہے ۔ ہندوستان میں کووڈ کے کل 18,75,533 نمونوں کے ٹسٹ کیے گئے ۔ کل تک ملک میں 71,55,20,580 نمونوں کے ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔فی الحال کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز7304سے بڑھ کر 330477 ہوگئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 35140 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 3098432 ہو گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی، 26 مزید مریضوں کی موت ہوئی ہے جس سے ریاست میں ہلاک شدگان کی تعداد 38563 ہو چکی ہے ۔
مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 15550 کے اضافے کے ساتھ مجموعی تعداد بڑھ کر 283731 ہوگئی۔ اس دوران 30795 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 704061 ہو گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی مزید 48 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 142071 ہو گئی ہے ۔
کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 23,680 ایکٹیو کیسز اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 2,47,938 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے مزید 132 افراد کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 51,739 ہو گئی ہے جب کہ اب تک 5,29,7971 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS