دنیا میں کورونا سے 31.51 لاکھ سے زائد ہلاکتیں

0

واشنگٹن ، ریو ڈی جنیرو ، نئی دہلی : ( یواین آئی) دنیا میں کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس وائرس سے جہاں ابھی تک 14.96 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، وہیں 31.51 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سیٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 14 کروڑ 35 ہزار 392 ہوگئی ہے ،جب کہ 31 لاکھ 35 ہزار 531 افراد ہلاک ہو ئے ہیں ۔
عالمی طاقت تصور کئے جانے والےامریکہ میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل بڑھتا جا رہا ہے اور جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3.22 کروڑسے تجاوز کر گئی ، جبکہ 5،74،326 مریض اس وبا سے ہلاک ہوگئے ہیں۔
دنیا میں کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دوسرے اور ہلاکتوں کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے ۔ یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 83 لاکھ 76 ہزار 524 ہوگئی ہے اور 1،50،86،878 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں اور اب تک 2،04،832 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
برازیل متاثرہ افراد کے معاملے میں اب تیسرے نمبر پر ہے۔ ملک میں ایک بار پھر کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور اب تک اس وبا سے ایک کروڑ 45 لاکھ 21 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس وبا سے 3،98،185 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
فرانس انفیکشن کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے، جہاں اب تک تقریبا 56.27 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1،04،077 مریض ہلاک ہو چکے ہیں ۔ روس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تقریبا 47 47.33 لاکھ تک پہنچ چکی ہے اور 1،07،547 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ترکی میں اب تک 47.51 لاکھ سے زیادہ افراد متاثرہوچکے ہیں اور 39،398 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 44.27 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 1،27،734 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاکتوں کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔ اٹلی میں متاثرہ افراد کی تعداد 39.94 لاکھ ہوگئی ہے اور 1،20،256 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسپین میں اس وبا سے 35.04 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 77،943 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کورونا انفیکشن کے معاملے میں جرمنی دسویں نمبر پر ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 33.66 لاکھ ہوگئی ہے ۔ وہیں 82،588 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ ارجنٹینا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 29.28 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اس وبا سے 62،599 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے28.24 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 72،725 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولینڈ میں تقریبا 27.77 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے 66،533 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ایران نے کورونا انفیکشن کے معاملے میں میکسیکو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ، جہاں کورونا وائرس سے 24.59 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 70،966 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ میکسیکو میں 23.36 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور یہ ملک ہلاکتوں کےمعاملے میں دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں اب تک وائرس سے 2،15،948 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 21.13 لاکھ سے تجاوز کر گئی اور 45،598 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد 17.83 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ، جبکہ 60،742 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
انڈونیشیا میں بھی کورونا کیسز بڑھ کر 16.57 لاکھ سے زیادہ ہوگئے ہیں جبکہ 45،116 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جمہوریہ چیک میں بھی کورونا کیسز کی تعداد 16.26 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اب تک 29،141 افراد اس وبا سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں 15.78 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 54،285 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ نیدرلینڈ میں اب تک 15.06 سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور اس وبا سے 17،339 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پڑوسی ملک پاکستان میں اب تک 8.15 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 17،680 مریض کورونا کی وجہ سے فوت ہوچکے ہیں۔ دوسرے ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں بھی کورونا کا قہر جاری ہے ، جہاں 7.54 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 11،305 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ چین میں 1،02،446 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے 4،845 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS