نئی دہلی : ( یواین آئی) ملک میں کورونا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہےاور دن بدن خوفناک شکل اختیار کر رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے ریکارڈ 3،92،452 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1.95 کروڑسے تجاوز کر گئی ہے اور3689 افراد کی موت ہونے سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 2،15،542 ہو گئی ہے ۔
دریں اثنا راحت کی بات یہ رہی کہ 3.07 لاکھ سے زیادہ افراد نے اس وبا کو شکست دی ہے۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18،26،219 افراد کو ٹیکے لگانے سے اب تک 15 کروڑ 68 لاکھ 16 ہزار 031 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3،92،488 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 95 لاکھ 57 ہزار 457 ہوگئی ہے۔ اس دوران 3،07،865 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں ۔ ملک میں اب تک ایک کروڑ 59 لاکھ 52 ہزار 271 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔
اس مدت کے دوران ایکٹو کیسز میں مسلسل اضافہ سے ان کی تعداد بڑھ کر 33،49،644 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 3689 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2،15،542 ہوگئی ہے۔
ملک میں شفایابی کی شرح 81.77 فیصد رہ گئی ہے اور ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 17.13 فیصد ہوگئی ہے ، جوکہ راحت کی بات ہے جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.1 فیصد ہوگئی ہے۔
کیرالہ میں اس دوران 20،095 ایکٹو کیسزبڑھ کر ان کی مجموعی تعداد 3،24،169 ہوگئی اور 15،493 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 12،77،294 ہوگئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5356 ہوگئی ہے
مہاراشٹر کورونا کے ایکٹو کیسز کےمعاملے میں سرفہرست ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز میں 1154 کے اضافے سے ان کی مجموعی تعداد 6،65،837 ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران ریاست میں 61،326 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 39،30،302 ہوگئی ہے ، جبکہ مزید 802 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 69،615 ہوگئی ہے۔اس عرصے کے دوران کرناٹک میں کورونا کے ایکٹو کیسزسب سے زائد 22،378 بڑھنے سے ان کی تعداد 22،037،088 ہوگئی۔ ریاست میں اموات کی تعداد 15،794 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 11،43،250 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔دارالحکومت دہلی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی شدید قلت ابھی بھی جاری ہے۔ جہاں بترا ، سر گنگارام اور جے پور گولڈن اسپتال میں آکسیجن کی قلت کی وجہ سے کئی مریضوں کی موت ہوگئی۔ یہاں کورونا کے ایکٹو کیسز میں 2614 کی کمی ہونے سے ایکٹو کیسز کم ہوکر96،747 رہ گئے ہیں۔ جہاں مزید 412 افراد کی موت ہونے سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 16،559 ہو گئی ہے ، جبکہ 10،612،46 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز 7772 بڑھ کر 1،30،752 ہو گئے ہیں ۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 9،82،297 ہوگئی ہے جبکہ 8053 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ تامل ناڈو میں ایکٹو کیسز 2277 بڑھ کر 1،17،405 ہو گئے ہیں اور اب تک 10،54،746 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
تلنگانہ میں ایکٹو کیسز بڑھ کر 80،695 ہو گئے ہیں ۔ وہیں اب تک 2368 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 3،67،727 افراد اس وبا سے صحتیاب ہو چکے ہیں ۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8950 ایکٹو کیسزکم ہر کران کی تعداد3،01،833 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 12،874 افراد کی موت ہوئی ہے اور 9،67،797 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
چھتیس گڑھ میں کورونا کے 2141 ایکٹو کیسز کے بڑھنے سے ان کی مجموعی تعداد 1،21،099 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں 6،14،693 افراد کورونا سے صحتباب بھی ہوئے ہیں جبکہ اب تک 8810 افراد کی اس وبا سے موت ہوئی ہے ۔
مدھیہ پردیش میں 2285 ایکٹو کیسز کی کمی واقع ہونے سے ان کی تعداد 88،511 ہوگئی ہے، وہیں اب تک 481477 افراد صحتیاب ہو ہوچکے ہیں اور 5718 افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی ہے ۔
پنجاب میں ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 58،229 ہوگئی ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3،10،601 ہوگئی ہے جبکہ 9160 مریضوں کی موت ہو گئی ہے ۔ گجرات میں ایکٹو کیسز کی تعداد 1،45،139 ہوگئی ہے اور اب تک 7355 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں 429130 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
ہریانہ میں اس دوران ایکٹو کیسز کی تعداد 1،02،516 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے 4341 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 3،94،709 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں ۔
مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کی گنتی اتوار کی صبح آٹھ بجے شروع ہوئی ہے اور ریاست میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسزمیں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3035 ایکٹو کیسز کے اضافہ سے ان کی مجموعی تعداد 1،16،659 ہوگئی ہے اور 11،447 افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 7،17،772 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
بہار میں ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 1،08،203 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2642 افراد کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی ہے جبکہ 3،73،261 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا وبا سے اب تک راجستھان میں 4399 ، جموں و کشمیر میں 2330 ، اتراکھنڈ میں 2731 ، اڈیشہ میں 2054 ، جھارکھنڈ میں 2829 ، آسام میں 1330 ، گوا میں 1222 ، پڈوچیری میں 817 ، چندی گڑھ میں 489، تریپورہ میں 398 ، منی پور میں 410 ، میگھالیہ میں 174 ، سکم میں 148 ، لداخ میں 144 ، ناگالینڈ میں 107 ، جزائر انڈومان نکوبار میں 68 اروناچل پردیش میں 59 ، میزورم 15 ، دادر نگر حویلی اور دمن و دیو میں اور لکشدیپ میں چار چا ر افراد کی موت ہوئی ہے ۔
ملک میں کورونا کے 3.92 لاکھ سے زائد نئے کیسز
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS