ملک میں کورونا کے فعال معاملوں میں 2700 سے زائد کی کمی

0

نئی دہلی:(یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے نئے معاملوں کے مقابلے میں اس سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے اس مہلک وائرس کے فعال معاملات 2700 سے زیادہ تک کمی آئی ہے۔جمعرات کو ملک میں 57 لاکھ 31 ہزار 574 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی اور اب تک 52 کروڑ 95 لاکھ 82 ہزار 956 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 40120 نئے معاملے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 21 لاکھ 17 ہزار 826 ہو گئی ہے۔ اس دوران 42 ہزار 295 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 13 لاکھ 2 ہزار 345 ہو گئی ہے۔ ایکٹو معاملے 2760 سے کم ہو کر تین لاکھ 85 ہزار 227 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 585 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 30 ہزار 254 ہو گئی ہے۔
ملک میں فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 1.20 فیصد، ری کوری کی شرح بڑھ کر 97.46 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہے۔ دریں اثنا، ریاست میں 8390 مریضوں کی صحت یابی کے بعد، کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6175010 ہو گئی ہے، جبکہ 208 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 134572 ہو گئی ہے۔کیرالہ میں اس دوران ایکٹو کیسز 562 بڑھ کر 177040 ہو گئے ہیں اور 207 مریضوں کی صحت یابی کی وجہ سے کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 3436318 ہو گئی ہے جبکہ 160 مریضوں کی ہلاکت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 18280 ہو گئی ہے۔کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال معاملات 123 کم ہو کر 22754 ہو گئے ہیں۔ وہیں مزید 30 مریضوں کی موت کی وجہ سے، اموات کی تعداد 36912 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2865067 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔
تمل ناڈو میں فعال کیسز کی تعداد 17 کے اضافے کے ساتھ 20399 ہوگئی ہے اور مزید 33 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 34428 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 2528209 مریض انفیکشن سے نجات پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں فعال معاملے 18688 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1956627 ہو گئی ہے جبکہ 13595 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے فعال معاملات 36 کم ہو کر 10127 ہو گئے ہیں اور اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے کل 18268 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 1508051 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔تلنگانہ میں فعال کیسز 7996 رہ گئے ہیں، جبکہ اب تک 3836 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہی 639456 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے فعال معاملے 48 کم ہو کر 1509 ہو گئے ہیں۔ وہیں 988483 لوگ کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 13545 ہے۔پنجاب میں فعال کیسز 16 بڑھ کر 533 ہو گئے ہیں اور انفیکشن سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 582891 ہو گئی ہے جبکہ 16334 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ گجرات میں فعال معاملات 12 کم ہو کر 182 ہو گئے ہیں اور اب تک 814858 مریض انفیکشن سے نجات پاچکے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 10078 افراد کی اموات ہوچکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS