کورونا وائرس کے یومیہ ڈھائی لاکھ سے زائد معاملے

0

نئی دہلی(یو این آئی) : مسلسل چار دنوں سے کووڈ-19کی تیسری لہر سے گزر رہے ملک میں کورونا وائرس کے دو لاکھ سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 15لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ اسی دوران ملک میں ہفتہ کے روز 66لاکھ 21ہزار 395افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ،اتوار کی صبح 7بجے تک موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اب تک ایک ارب 56کروڑ 76لاکھ 15ہزار 454افراد کو کووڈ ویکسین دی جا چکی ہے۔اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 16لاکھ 65ہزار 404کووڈ ٹسٹ کیے گئے جن میں دو لاکھ 71ہزار 202افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 71لاکھ 22ہزار 164 ہو گئی ہے ۔ اس سے قبل جمعرات کو دو لاکھ 47ہزار 417، جمعہ کو دو لاکھ 64ہزار 202اور ہفتہ کو دو لاکھ 68ہزار 833کیسز درج کیے گئے تھے ۔ اس کے ساتھ ہی ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 15لاکھ 50ہزار 377ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 314 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4,86,066ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1لاکھ 38ہزار 31مریض صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 50لاکھ 85ہزار 721ہوگئی ہے ۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 4.18فیصد ، صحت یابی کی شرح 94.51فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.31فیصد ہے۔دوسری طرف ملک کی 27ریاستوں میں اب تک 7,743افراد کووڈ کے نئے ویرینٹ اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں اومیکرون کے 1,702نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو اب تک ایک دن میں ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ جنوبی ہندوستان کی ریاست کیرالہ میں گزشتہ 24گھنٹوں میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 13,830سے بڑھ کر 91,353ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 3,819مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی جان لیوا وبا سے شفایاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 52,18,681ہو گئی ہے ۔ اسی دوران مزید 17مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 50,677ہو گئی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS