ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2.81 لاکھ سے زائد نئے کیسز درج

0

نئی دہلی : (یو این آئی ) ملک میں کورونا انفیکشن کے شدید بحران کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2،81،386 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 3،78،741 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں ۔ اس دوران چھ لاکھ 91 ہزار 211 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 18 کروڑ 29 لاکھ 26 ہزار 460 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 78 ہزار 741 مریض بازیاب ہوئے ہیں ، جس سے بحالی کی شرح 84.25 فیصد ہوگئی ہے۔ اب تک دو کروڑ 11 لاکھ 74 ہزار 076 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔ اس دوران ، 2،81،386 نئے معاملات سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد دو کروڑ 49 لاکھ 65 ہزار 463 ہوگئی۔ فعال معاملات 1،01،461 سے گھٹ کر 35 لاکھ 16 ہزار 997 ہوگئے ہیں۔اس دوران 4،106 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے مرنے والوں کی تعداد 2,74,390 ہوگئی ہے۔
ملک میں فعال کیسز کی شرح گھٹ کر 14.66 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح ابھی 1.09 فیصد ہے۔
مہاراشٹر میں 25903 فعال معاملات کم ہو کر 4،70،595 ہوگئے ہیں ۔ اس دوران ریاست میں 59318 مزید مریضوں کے ٹھیک ہونے کے بعد بازیاب افراد کی تعداد بڑھ کر 48،26،371 ہوگئی ہے جبکہ 974 مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد 81،486 ہوگئی ہے۔کیرالہ میں 4681 فعال کیسز گھٹ کر 4،41،011 ہوگئے اور 34،296 مریضوں کی بازیابی کےبعد کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 17،00،528 ہوگئی جب کہ 89 مزید مریضوں کے فوت ہوجانے کی وجہ سے۔
کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال معاملات میں 5347 کی کمی واقع ہوئی ہے ، اور ان کی تعداد 6،00،168 ہوگئی ہے جبکہ 403 مزید مریض فوت ہونے سے اموات کی تعداد 21،837 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 15،81،457 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے 3512 فعال معاملات گھٹ کر 62،783 پر آ گئے ہیں ۔ یہاں مزید 262 مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد 21،506 ہوگئی ہے جبکہ 13،09،578 مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔
تلنگانہ میں فعال کیسز کی تعداد 2103 سے گھٹ کر 50،969 رہ گئی ہے ، جب کہ اب تک 2955 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 4،74،899 افراد اس وبا سے نجات پاچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں سرگرم کیسوں کی تعداد 2969 بڑھ کر 2،10،436 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 1،21،5683 ہوگئی ہے جبکہ 9372 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ تمل ناڈو میں فعال معاملات کی تعداد 11553 بڑھ کر 2،19،342 ہوگئی ہے اور اب تک 17670 افراد مر چکے ہیں۔ وہیں 13،61،204 مریض انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14640 فعال کیسز کم ہوئے ہیں اور اب یہ تعداد 16،3003 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 17546 متاثرین فوت ہوچکے ہیں اور 1439096 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6428 ہوگئی ہے۔
چھتیس گڑھ میں کورونا کے فعال معاملات 6808 سے گھٹ کر 103593 ہوگئے ہیں اور 797150 افراد اس وبا سے نجات پاچکے ہیں جبکہ اس وبا کی وجہ سے 144 مزید مریضوں کی موت ہونے کے بعد اموات کی تعداد 11734 ہوگئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں فعال معاملات کی تعداد 5318 سے کم ہو کر 94652 ہوگئی ہے اور اب تک 629741 افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ اس بیماری کی وجہ سے 6992 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
پنجاب میں فعال کیسوں کی تعداد 2311 سے گھٹ کر 75478 ہوگئی ہے اور انفیکشن سے راحت حاصل کرنے والے افراد کی تعداد 410332 ہوگئی ہے جبکہ 11895 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ گجرات میں فعال معاملات کی تعداد 6355 سے کم ہو کر 104908 ہوچکی ہے اور اب تک 9121 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 638590 مریض انفیکشن سے بازیاب ہوگئے ہیں۔ ہریانہ میں فعال معاملات کی تعداد 5866 سے گھٹ کر 90066 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے 6685 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اب تک 597676 افراد اس انفیکشن سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں 143 کی کمی واقع ہو کر 131805 ہوگئی ہے اور اس وبا سے متاثر ہونے کی وجہ سے 13284 افراد مرچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 988341 افراد بازیاب ہوئے ہیں۔ بہار میں مثبت کیسز کی تعداد 7397 سے گھٹ کر 75090 ہوگئی ہے۔ ریاست میں ابھی تک 3832 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 572987 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
ابھی تک کورونا وبا سے ، راجستھان میں 6777 ، اتراکھنڈ میں 4811 ، جھارکھنڈ میں 4479 ، جموں و کشمیر میں 3149 ، اوڈیشہ میں 2313 ، ہماچل پردیش میں 2324 ، آسام میں 2124 ، گوا میں 2179 ، گوا میں 2099 ، پڈوچیری میں 1151 ، چندی گڑھ میں 635 ، منی پور میں 578، تری پورہ میں 441 ، میگھالیہ میں 320 ، سکم میں 205 ، ناگالینڈ میں 209 ، لداخ میں 165 ، انڈومان ۔ نکوبار میں 88، اردنچل پردیش میں 81 ، میزورم میں 25 ، لکشدیپ میں 14، دادر۔ نگر حویلی اور دمن دیو میں چار افراد کی موت ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS