نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے تیزی پھیلنے کے درمیان صرف چار دنوں میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ کے اضافے کے ساتھ 8.21 لاکھ ہوگئی ہے۔وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے ہفتہ کے روز جاری اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں کورونا وائرس کے 27،114 معاملےرپورٹ ہوئے ہیں،جو اب تک ایک دن میں سامنے والی سب سے بڑی تعداد ہے۔ جمعہ کے روز 26،506، جمعرات کو 24،879 اور بدھ کے روز 22،752 معاملےرپورٹ ہوئے تھے۔ اس طرح چاردن میں 1،01،251 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں اوراس طرح ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 7،19،665 سے بڑھ کر 8،20،916 ہوگئی ہے۔
ان چاردنوں میں مرنے والوں کی تعداد 1،963 کے اضافے کے ساتھ 22،123 ہو گئی۔ کورونا وائرس سے بدھ کے روز 482،جمعرات کو 487،جمعہ کو 475 اور ہفتہ کے روز 519 لوگوں کی موت ہوگئي۔
راحت کی بات یہ ہے کہ کوروناوائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور 75 ہزارسے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ منگل کے روز تک جہاں وائرس سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 439948 تھی،ہفتہ تک یہ تعداد 75،438بڑھ کر 5،15،386 ہوگئی ہے۔
ملک میں چاردنوں میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے زیادہ معاملے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS