موربی، (ایجنسیاں) کیبل برج حادثے علاقے میں ہر طرف ماتم چھایا ہوا ہے۔جس وقت پل گراتھا، اپنے پیاروں کو کھونے والوں کی چیخیں اور
ایمبولینس کے سائرن کی آوازیں گونج رہی تھیں۔ پوسٹ مارٹم کےلئے لاشوں کے ڈھیر لگے تھے۔ لوگ اپنے پیاروں کی لاشوں پر رو رہے
تھے۔جتناڈراﺅنا شمشان گھاٹ کا منظرتھا، اتناہی موربی کے سب سے بڑے قبرستان کا منظر بھی تھا۔قبرستان کے چیف کیئر ٹیکر غفورپاستی والا
نےکہاکہ انہیںلاشوں کو دفن کرنے کےلئے رات بھر میں 40 قبریں کھودنا پڑیں اور 12 گھنٹے میں 8 بچوں سمیت 20 افراد کو دفنایا گیا۔پاستی
والا نے کہا کہ انہوں نے ایک ساتھ اتنی قبریں کبھی نہیں کھودیں۔پاستی والا نے 4 قبروں کی ایک قطار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا
تعلق سمارا کنبہ سے تھا، جس نے سانحہ میں 4 بچوں اور 3 خواتین سمیت 7 افراد کو کھودیا۔ویسے مجموعی طور 134لوگوں کی موت ہوئی ،
جن میں 47 بچے بھی شامل ہیں۔
موربی پل حادثہ: ایک رات میں کھودی گئیں 40 قبریں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS