Image:theislamicinformation.com

ریاض: ماہرین فلکیات کے مطابق آئندہ بدھ 24 مارچ کو چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر آئے گا اور اس دلفریب منظر کو عام آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا۔ یاد رہے کہ چاند کا خانہ کعبہ کے اوپر آنے کا یہ ایک سال میں دوسرا واقعہ ہوگا۔سعودی عرب کے ماہر فلکیات اور جدہ میں فلکیاتی ایسوسی ایشن کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاہرہ نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چاند کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا منظر اس وقت ظاہر ہوگا ،جب چاند مکہ معظمہ کی طرف جھکے گا۔ وہ چاند کے زوال کا درمیانہ لمحہ ہوگا۔ دوسرے فلکیاتی مظاہر کی نسبت چاند اس وقت تیزی کے ساتھ حرکت کرتا اور اس کا رنگ تیزی سے بدلتا ہے۔ 24 گھنٹے میں چاند اوسطاً 6 درجے کے حساب سے جھکتا ہے۔ سال میں چاند 12 بار اپنا چکر لگاتا ہے، مگر خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا منظر کم ہی ہوتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ بدھ کو چاند مکہ مکرمہ کے افق پر دن2:18بجے آئے گا اور رات کو 9:10بجے چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔
اس وقت چاند کی اونچائی 89.9فیصد ہوگی اور چاند کا روشن حصہ 79.9 فیصد ہوگا۔
ابو زاہرہ کا کہنا ہے کہ چاند کا سورج کا خانہ کعبہ کے عین اوپر آنا کعبہ شریف سے دوری پر رہنے والوں کیلئے خانہ کعبہ کی سمت کے تعین اور فلکیاتی حساب کتاب کو درست کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔
خیال رہے کہ خانہ کعبہ پر چین کے عین اوپر آنے کا منظر رواں سال کا دوسرا منظر ہوگا۔ دونوں کے مناظر کے درمیان 54 دن، 20 گھنٹے اور 26 منٹ کا وقفہ ہوگا۔ پہلا منظر 29 جنوری کو دیکھا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS