برازیل میں منکی پوکس کے معاملوں کی تعداد 76 ہو ئی

0

برازیلیا : (یو این آئی/ژنہوا) برازیل میں منکی پوکس کے ایک اور نئے معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جس سے ملک میں ایسے معاملوں کی تعداد 76 ہو گئی ہے۔وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔
برازیلیا کے فیڈرل ڈسٹرکٹ میں منکی پاکس میں مبتلا شخص نے حال ہی میں بیرون ملک سفر کیا تھا۔ انہیں پیشہ ور ڈاکٹروں کی نگرانی میں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔برازیل کے ساؤ پاؤلو میں سب سے زیادہ 52 معاملے ہیں جس کے بعد ریو ڈی جنیرو میں 16 ہیں۔ باقی معاملے مینس گیریس، ریو گرانڈے ڈو سل، ریو گرانڈے ڈو نورٹے اور فیڈرل ڈسٹرکٹ کی ریاستوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS