بھوپال:راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت حکام کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے یہاں پہنچے ہیں اور پانچ دنوں تک یہاں رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق بھاگوت کل یہاں پہنچے اور کیروا علاقے میں واقع ایک تعلیمی ادارے کے احاطے میں سنگھ کے حکام کے ساتھ آج سے مختلف مسئلوں پر پانچ دنوں تک بات چیت کریں گے۔سنگھ کے مختلف عہدے دار بھی یہاں پہنچ چکے ہیں۔
مانا جارہا ہے کہ بھاگوت عام مسئلوں کے علاوہ کورونا اور اس کی وجہ سے پیدا ہوئے حالات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ان کے سفر کے پیش نظر متعلقہ تعلیمی ادارے کے آس پاس سکیورٹی کے پختہ انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS