نئی دہلی(ایجنسیاں) :ہندوستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل مشکلات سے دوچار ہوتی جارہی ہے۔ ایک کے بعد ایک کھلاڑی کے زخمی ہونے سے ٹیم پہلے ہی بحران میں تھی اب اس کے اسٹار تیز گیند باز جسپریت بمراہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں۔لیکن محمد سراج کی انٹری ہوگی ہے۔ اطلاعات کے مطابق انہیں کمر میں تناﺅ کے فریکچر کی شکایت ہے۔ بمراہ نے حال ہی میں چوٹ سے واپسی کی ہے اور آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری دو میچوں میں نمایاںرہے۔ بمراہ انجری کی وجہ سے ایشیا کپ نہیں کھیل پائے تھے۔ اس ٹورنامنٹ میں ہی ٹیم انڈیا سپر فور سے باہر ہو گئی تھی۔ اب وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی کھیلتے نظر نہیں آئیں گے۔ انہیں صحت یاب ہونے میں 4 سے 6 ہفتے لگیں گے۔ وہ بدھ کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ انہوں نے پریکٹس سیشن کے دوران کمر میں درد کی شکایت کی تھی۔ جس کے بعد میڈیکل ٹیم کے کہنے پر انہیں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے ڈراپ کر دیا گیا۔ اس انجری کی وجہ سے وہ ایشیا کپ بھی نہیں کھیل پائے۔
کرک بز نے جمعرات کو بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بمراہ بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے ) چلے جائیں گے ۔ اگر بمراہ ورلڈ کپ سے پہلے پوری طرح فٹ نہیں ہوتے ہیں تو انہیں ہندوستان کے لیے ایک دھچکا سمجھا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے قبل ان کی فٹنس کے بارے میں شکوک و شبہات ہے لیکن امید برقرار ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کے اعلان کے بعد سے ہی ٹیم انڈیا کا تناو¿ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ پہلے رویندرا جڈیجہ انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے تھے اور انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا، پھر حال ہی میں دیپک ہوڈا بھی زخمی ہو گئے تھے جس کی وجہ سے وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔ اب جسپریت بمراہ کی عدم موجودگی سے ورلڈ کپ میں ہندوستان کی مشکلات میں اضافہ ہونے والا ہے۔
ایشیا کپ کے بعد سے ہی ٹیم ڈیتھ اوورز میں بہت خراب بولنگ کر رہی ہے۔ ٹیم کے تجربہ کار گیند باز بھونیشور کمار 18ویں اور 19ویں اوور میں کافی مہنگے ثابت ہو رہے ہیں۔ ایسے میں امید کی جا رہی تھی کہ بمراہ کے آنے سے ٹیم کا یہ مسئلہ ختم ہو جائے گا، لیکن چوٹ کی وجہ سے یہ اسٹار کھلاڑی خود ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔
بمراہ کی جگہ اب محمد شامی کو ٹیم انڈیا میں موقع مل سکتا ہے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ریزرو کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ اس سال آئی پی ایل میں اس کھلاڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فائنل تک پہنچایا اور جیت بھی حاصل کی۔ آسٹریلیا کی پچ سیمس اور باو¿نس ہوگی، اس لیے شامی وہاں اچھی گیند بازی کر سکتے ہیں۔
تاہم، بی سی سی آئی نے ابھی تک بمراہ کے بارے میں تصدیق نہیں کی ہے۔ اب بورڈ کے سامنے چیلنج ہے کہ وہ اس کے صحیح متبادل کا انتخاب کرے۔ جب بی سی سی آئی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تو محمد شامی اور دیپک چاہر کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا۔ اب ان دونوں کے درمیان اسکواڈ میں شمولیت کے لیے سخت مقابلہ ہے۔
چاہر جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل ہیں۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انہوں نے مہلک بولنگ کرتے ہوئے دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔ چاہر بھی چوٹ سے واپسی کر رہے ہیں اور اس سال آئی پی ایل بھی نہیں کھیلے تھے۔ تقریباً سات ماہ تک کرکٹ سے دور رہنے کے بعد وہ رواں سال اگست ستمبر میں زمبابوے کے دورے پر ٹیم میں واپس آئے۔
دوسری طرف ہندوستان کے تجربہ کار تیز گیند باز شامی کے لیے گزشتہ چند ہفتے اچھے نہیں رہے۔ شامی کو گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں منتخب نہیں کیا گیا۔ اسے اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا تھا۔ شامی کو آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا تاہم وہ سیریز سے قبل ہی کورونا کا شکار ہو گئے۔جس کی وجہ سے وہ جنوبی افریقہ کے خلاف موجودہ سیریز سے بھی باہر ہو گئے تھے۔ اب بمراہ جیسے تجربہ کار گیند باز کے باہر ہونے کے بعد ٹیم انڈیا کو شامی کے تجربے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ صحیح معنوں میں، وہ بمراہ کی طرح کا متبادل ہے۔ تاہم شامی کی گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کارکردگی مایوس کن رہی اور انہوں نے پانچ میچوں میں صرف چھ وکٹیں حاصل کیں۔
محمد سراج کی انٹری بمراہ ورلڈکپ سے باہر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS