محمد سراج کی سابق کرکٹرس کی جانب سے ستائش

0

حیدرآباد: (یواین آئی)حیدرآبادی کرکٹرمحمد سراج جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میچ میں ہندوستان کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا کی سابق کرکٹرس کی جانب سے کافی ستائش کی جارہی ہے۔اس میچ میں انہوں نے 8وکٹ لئے۔گذشتہ روز میزبان ٹیم کی دوسری اننگز میں چاروکٹ حاصل کرتے ہوئے محمد سراج نے اس ٹیم کی کمرتوڑدی۔سابق پاکستانی کھلاڑیوں رمیض راجہ اور انضمام الحق سمیت دیگر نے سراج کے مظاہرہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گیند بازی میں روزبروزنکھارآرہا ہے اور ان میں خود اعتمادی آرہی ہے۔وہ ٹیم انڈیا کی بولنگ کا اہم حصہ بن گئے ہیں۔رمیض راجہ نے کہا ”محمد سراج اورکپتان وراٹ کوہلی کا بہتر تال میل دیکھنے میں آرہا ہے جو ٹیم کے لئے کافی سود مند ثابت ہورہا ہے۔کوہلی کو جب بھی وکٹ کی ضرورت پڑتی ہے وہ سراج کی طرف دیکھتے ہیں اور سراج انہیں مایوس نہیں کرتے ہیں“۔اس سیریز کے دوران دیکھاگیا کہ سراج جب بھی وکٹ لیتے ہیں وہ اپنی خوشی کا مظاہرہ کرنے کے دوران اپنی انگلی منہ پر رکھ رہے ہیں۔اس سلسلہ میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ وہ اس کے ذریعہ اپنے نقادوں کو خاموش کرنا چاہتے ہیں اسی لئے انہوں نے یہ طریقہ اختیار کیا ہے۔وہ زبان سے کچھ نہیں کہیں گے بلکہ اپنی کارکردگی کے ذریعہ سب کو خاموش کریں گے۔محمد سراج آئی پی ایل میں بنگالوروسے کھیلتے ہیں اورہندوستانی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے موقع پر بھی سراج کا کافی بہتر مظاہرہ رہا تھا۔ان کے آسٹریلیا کے دورہ کے دوران ان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا۔اس کے باوجود انہوں نے ہندوستانی ٹیم کے لئے کھیل جاری رکھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS