محمد سراج اور عمران ملک بھی جائیں گے آسٹریلیا

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) : جنوبی افریقہ سیریز سے باہر ہونے والے جسپریت بمراہ کی جگہ محمد سراج کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ تیز گیند باز محمد سراج اب جنوبی افریقہ کے خلاف باقی دو میچوں میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ساتھ ہی محمد سراج اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے آسٹریلیا بھی جائیں گے۔ وہیں زخمی جسپریت بمراہ بھی آسٹریلیا جائیں گے جبکہ عمران ملک کو بھی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا جانے کے لیے تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق محمد سراج اور عمران ملک 6 اکتوبر کو ٹیم کے ساتھ پرتھ جائیں گے اور ہندوستانی اسکواڈ کی نیٹ پریکٹس کا حصہ ہوں گے۔
ہندوستانی ٹیم 17 اکتوبر کو برسبین میں ہونے والے اپنے پہلے پریکٹس میچ کے لیے یہاں ایک ہفتہ تک مشق کرے گی۔ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ان دونوں گیند
بازوں کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستانی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ تاہم، ہندوستانی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کے ساتھ نیٹ باو¿لر کے طور پر سراج
اور عمران کا پرتھ جانا تقریباً یقینی ہے۔
جسپریت بمراہ کی ورلڈ کپ میں شرکت پر شکوک و شبہات ہیں، اس لیے ان کے متبادل کو لے کر بھی بحث جاری ہے۔ دریں اثنا، بی سی سی آئی کے صدر سورو
گنگولی نے جمعہ کے روزبتایا کہ بمراہ کی دستیابی کے بارے میں فیصلہ دو یا تین دنوں میں کیا جا سکتا ہے۔
سورو گنگولی نے کہا، ”بمراہ ابھی ورلڈ کپ سے باہر نہیں ہیں، دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔ بمراہ آسٹریلیا جائیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ دو یا تین دن میں لیا جا
سکتا ہے۔ اسے ورلڈ کپ سے باہر نہ رکھیں“۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہندوستانی ٹیم ابتدائی مرحلے کے لیے بیک اپ کے طور پر محمد سراج اور عمران ملک کی شکل میں کم از کم دو اضافی تیز گیندوں کے
ساتھ جا سکتی ہے۔ تاہم، محمد شامی اور دیپک چاہر پہلے ہی ہندوستان کے عالمی اسکواڈ میں ریزرو کھلاڑیوں کے طور پر موجود ہیں۔
محمد شامی کی کووڈ رپورٹ منفی ہے، لیکن انہیں صحت یاب ہونے میں وقت لگے گا۔ سراج نے اس سال فروری میں سری لنکا کے خلاف ہندوستان کے لیے
آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا، جس کے بعد وہ پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہوئے تھے۔ آئی پی ایل میں بھی ان کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی۔ انہوں نے 15
میچوں میں 9 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری جانب فاسٹ بولر عمران ملک نے اپنی تیز گیند بازی سے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ انہوں نے 14 میچوں میں 22
وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ملک نے اپنا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو بھی آئرلینڈ کے خلاف کیا لیکن وہ کوئی نشان نہیں بنا سکے اور تین میچوں میں صرف دو وکٹیں لے
سکے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS