مودی کی مقبولیت میں زبردست کمی، مختلف لیڈروں کی عوامی مقبولیت کی جانیں تفصیل

0
Image: Amar Ujala

نئی دہلی: (ایجنسی): نریندر مودی کی مقبولیت ایک سال میں 66 فیصد سے کم ہو کر 24 فیصد ہو گئی لیکن یوگی آدتیہ ناتھ-امیت شاہ اور ممتا بنرجی زیادہ مقبول ہوئے۔ انگریزی نیوز چینل انڈیا ٹوڈے کے موڈ آف دی نیشن پول کے ذریعے یہ معاملہ منظرعام پر آیا ہے۔دراصل اس سروے میں پوچھا گیا تھا کہ ہندوستان کے لیے اگلا وزیر اعظم کون ہونا چاہیے؟ اگست 2021 میں صرف 24 فیصد لوگوں نے مودی کو اپنی پہلی پسند کہا۔ جبکہ جنوری 2021 میں وہ اس معاملے میں 38 فیصد لوگوں کی پسند تھے۔ اگست 2020 میں 66 فیصد عوام نے مودی کو پی ایم کے لیے اپنی پہلی پسند بتایا تھا۔
سروے کے مطابق یوپی کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو اگست 2021 میں 11 فیصد شرکا نے بہترین وزیر اعظم سمجھا۔ جنوری 2021 میں یہ تعداد 10 فیصد تھی جبکہ اگست 2020 میں صرف تین فیصد لوگوں نے انہیں پی ایم میٹریل سمجھا تھا۔
سروے میں مزید کہا گیا کہ اگست 2021 میں سات فیصد لوگ امیت شاہ کو2 فیصد لوگ پی ایم کے قابل سمجھتے تھے۔ جنوری 2021 میں یہ تعداد آٹھ فیصد تھی جبکہ اگست 2020 میں صرف چار فیصد لوگوں نے انہیں بطوروزیر اعظم پسند کیا۔
اپوزیشن لیڈروں کے تناظر میں راہل گاندھی کی مقبولیت اگست 2021 میں 10 فیصد، جنوری 2021 میں سات فیصد اور اگست 2020 میں آٹھ فیصد تھی۔ دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اروند کیجریوال کو اگست 2021 میں آٹھ فیصد لوگوں نے پہلی پسند کے طور پر ووٹ دیا۔ جنوری 2021 میں یہ تعداد چار فیصد تھی جبکہ اگست 2020 میں صرف دو فیصد لوگوں نے سوچا کہ وہ وزیراعظم بننے کی سطح پر لیڈر ہیں۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اگست 2020 میں صرف دو فیصد لوگ انہیں وزیراعظم کے لیے موزوں سمجھتے تھے ، لیکن جنوری 2021 تک یہ تعداد دوگنی ہوکر چار اور اگست 2021 میں آٹھ فیصد ہو گئی۔
رائے شماری کے مطابق راہل کی بہن پرینکا کی مقبولیت میں معمولی اضافہ ہوا جبکہ ماں سونیا کی مقبولیت پہلے کے مقابلے میں کم ہوئی۔ اگست 2020 میں دو فیصد لوگوں نے پرینکا کو پی ایم کے قابل سمجھا جبکہ اگست 2021 میں یہ اعداد و شمار چار ہو گئے۔ کانگریس کی عبوری سربراہ سونیا کے بارے میں بات کریں تو پچھلے سال اگست میں ، پانچ فیصد لوگوں نے ا نھیں وزیر اعظم کے لیے موزوں سمجھا ، لیکن اگست 2021 تک کے سروے میں صرف چار فیصد لوگوں نے انھیں اس کے لیے صحیح سمجھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS