’مودی سویم سیوک اور وی ایچ پی چلانے والے بھی سویم سیوک ‘

0

جبل پور (ایجنسیاں)راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے ہفتہ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی بھلے ہی اس کے سویم سیوک رہے ہوں، لیکن سنگھ آزادانہ کام کرنے والے کسی فرد یا تنظیم کو کنٹرول نہیں کرتا ہے۔ بھاگوت نے کہا ہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا مودی اور وشو ہندو پریشد پر براہ راست یا بالواسطہ کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مودی کو ایک سویم سیوک بتاتے ہیں، جوصحیح ہے ۔مودی ایک سویم سیوک ہیں اور وی ایچ پی چلانے والے بھی سویم سیوک ہیں۔ دونوں اپنا کام آزادانہ طور پر کرتے ہیں۔بھاگوت جبل پور میں مقامی کمیونٹی کے سرکردہ افراد کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ جب سنگھ کا نام آتا ہے تو لوگ مودی جی کے بارے میں سوچتے ہیں۔ مودی جی ہمارے سویم سیوک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی آر ایس ایس کی بات کرتا ہے تو لوگ وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے بارے میں بھی سوچتے ہیں اور اس تنظیم میں بھی سویم سیوک ہیں اور ان کی سوچ بھی اسی طرح کی ہے۔انہوں نے کہاکہ لیکن وہ سنگھ نہیں ہیں، وہ اپنا کام کر رہے ہیں، سنگھ اپنا کام آزادانہ کر رہا ہے۔جبکہ آر ایس ایس اور اس طرح کی تنظیمیں اور افراد (جو آر ایس ایس کے سویم سیوک رہے ہیں) کا آپس میں رشتہ ہے، اور بعض اوقات سنگھ اچھے مقصد کے لیے ان کی مدد کرتا ہے، (ان پر )کوئی کنٹرول نہیں ہے،نہ براہ راست اور نہ ہی بالواسطہ ۔آر ایس ایس کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ہندو مذہب صرف ایک مذہب نہیں ہے بلکہ جینے کا ایک طریقہ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS