مودی بجٹ اجلاس میں صرف دو دن لوک سبھا میں رہے موجود:کانگریس

0

نئی دہلی: (یواین آئی)کانگریس نے جمعرات کو کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کی کارروائی میں حصہ لینےسے بچتے ہیں اور بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں ہوئی 17 میٹنگوں میں وہ صرف دو دن ہی ایوان میں موجود رہے۔ لوک سبھا میں کانگریس کے چیف وہپ مانک ٹیگور اور پارٹی کے سینئر رکن پارلیمنٹ ٹی ایم پرتاپن نے بجٹ اجلاس کے آخری دن ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں 17 دن کی میٹنگ میں صرف دو دن ہی ایوان میں موجود رہے۔وزیراعظم دوسرے مرحلے کی کارروائی شروع ہونے کے پہلے دن 14 مارچ کو اور آج ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی پونے کے آخری دن ایوان میں موجود رہے۔ انہوں نے نریندر مودی کی غیر موجودگی کے سلسلے میں دو چارٹ بھی پوسٹ کئے جن میں ایوان میں وزیراعظم کی موجودگی اور غیر موجودگی کی تفصیل تاریخ کے ساتھ دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS