وارانسی میں 19ہزار کروڑ کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد

0

وارانسی، (یو این آئی):کاشی سمیت پورے ملک کی ترقی کے تئیں بی جے پی حکومت کے عزم کو دہراتے ہوئے وزیر اعظم نریندرمودی نے پیر کو کہا کہ وہ اپنے تیسرے میعاد کار میں بھارت کو دنیا کی تیسری معاشی بڑی طاقت بنانے میں کامیاب ہوں گے۔ وارانسی میں 19ہزار کروڑ کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اپنے خطاب میں مودی نے کہا کہ اب کچھ مہینے بعد ہی ملک میں الیکشن ہونے ہیں اور مودی نے ملک کو گارنٹی دی ہے کہ وہ اپنی تیسری پاری میں بھارت کو دنیا کی تیسری بڑی طاقت بنا کر رہے گا۔ یہ گارنٹی اگر میں ملک کو دے رہا ہوں تو اس کی وجہ آپ سبھی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ بھارت سرکاری نے غریب بہبود کی، مفاد عامہ کی جو اسکیمات بنائی ہیں۔ ان سے کوئی بھی مستحق محروم نا رہے۔ اس لئے مودی کی گارنٹی والی گاڑی اک دم سپر ہٹ ہوگئی ہے، جنہیں اسکیمات کا فائدہ ملا ہے انہیں یہ یقین ہوا ہے کہ ان کی زندگی اب مزید بہتر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آج کاشی سمیت پورا ملک وکست بھارت کی تعمیر کیلئے کمر بستہ ہے۔ وکست بھارت سنکلپ یاترا ہزاروں گاؤں، ہزاروں شہروں میں پہنچ چکی ہے۔ کروڑؤں لوگ اس یاترا سے جڑرہے ہیں۔ اس یاترا میں جو گاڑی چل رہی ہے، اس کو ملکی باشندے مودی کی گارنٹی والی گاڑی کہتے ہیں۔

وارانسی میں حال ہی میں منعقد دیو دیوالی کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ’اس بار جو لوگ دیو دیوالی کا عدایم المثال نظارہ دیکھ کر آئے، جن میں بیرونی مہمان بھی شامل تھے، انہوں نے مجھے دہلی مین پورا حال بتایا تھا۔ جی20-میں آئے مہمان ہوں یا وارانسی آنے والا کوئی بھی مہمان جب وارانسی کے لوگوں کو تعریف کرتے ہیں تو میرا بھی ماتھا اونچا ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج سَوروید مندر کی تکمیل اس قدرتی جذبے کی ایک مثال ہے۔ یہ عظیم مندر مہارشی سداپھل دیو جی کی تعلیمات اور تدریس کی علامت ہے، جس قدر اس مندر کی روحانیت ہمیں اپنی طرف متوجہ کرتی ہے، اسی طرح اس کی عظمت بھی ہمیں حیران کر دیتی ہے۔تمل ناڈو سے وارانسی آنے کا مطلب ہے کہ مہادیو کے ایک گھر سے ان کے دوسرے گھر آنا۔یہی وجہ ہے کہ میں خود مندر کی زیارت کے دوران مسحور ہو گیا۔ سَوروید مندر ہندوستان کی سماجی اور روحانی طاقت کی ایک جدید علامت ہے۔ میں دیکھ رہا تھا کہ اس کی دیواروں پر ’سَوروید‘ خوبصورتی سے کندہ کیا گیا ہے۔ ویدوں، اپنشدوں، رامائن، گیتا اور مہابھارت وغیرہ جیسی کتابوں کے قدرتی پیغامات کو بھی تصویروں کے ذریعے کندہ کیا گیا ہے۔
اس لیے یہ مندر روحانیت، تاریخ اور ثقافت کی زندہ مثال ہے۔ یہاں ہزاروں عقیدت مند ایک ساتھ ویہنگم یوگ کی مشق کر سکتے ہیں۔ لہذا، یہ عظیم مندر ایک یوگ تیرتھ بھی ہے، اور ساتھ ہی یہ ایک گیان تیرتھ بھی ہے۔ میں اس شاندار روحانی تعمیر کے لیے سَور مہا مندر ٹرسٹ اور اس کے لاکھوں پیروکاروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں خاص طور پر پوجیہ سوامی شری سواتنتر دیو جی اور پوجیہ شری وگیان دیو جی کو مبارکباد دیتا ہوں، جنہوں نے اس رسم کو پورا کیا۔

انہوں نے کہا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا ایک چلتی پھرتی یونیورسٹی ہے۔ ان دنوں میں میں نے بہت سیکھا ہے۔آج کی پروجکٹوں سے وارانسی کی ترقی کو رفتار ملے گی۔ میں نے لال قلع سے کہا تھا ہمیں کم سے کم 15شہروں میں گھومنا چاہئے۔ مجھے خوشی ہے جو پہلے بیرون ملک گھومنے جاتے تھے وہ آج اپنا ملک گھوم رہے ہیں۔ سیاحت بڑھتی ہے تو ترقی میں اضافہ ہوتا ہے۔ سیاحت بڑھنے سے وارانسی کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ اس کے لئے سرکار لگاتار کام کررہی ہے۔سیاحتی نقشے پر وارانسی کی اہمیت کو بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو باہر سے آتا ہے اسے کیسے پتا ہوگا کہ یہ ملائیوں کا موسم ہے۔ گودولیا کی چاٹ اور رام نگر کی لسی کی جانکاری بھی آج وارانسی کی ویب سائٹ پر مل جاتی ہے۔اس سے قبل وزیر اعظم نے وارانسی سے چار نئی ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

مزید پڑھیں: سرمائی اجلاس کے 11 ویں روز قریب 100 اپوزیشن ارکان کے خلاف کارروائی

انہوں نے کہا کہ آج وارانسی سے دہلی کے لئے ایک اور وندے بھارت ایکسپریس ٹرین شروع ہوئی ہے۔ آج سے مؤ۔دوہری گھاٹ ٹرین بھی شروع ہورہی ہے۔ اس لائن کے شروع ہونے سے بڑہل گنج، ہاٹا وغیرہ علاقے کے لوگوں کو بہت فائدہ ہونے والا ہے۔وزیر اعظم نے اپنے خطاب کا آغاز بھوجپیوری بولی میں کی۔ انہوں نے اسی بولی میں وارانسی کے سبھی لوگوں کو سلام کیا۔اور ان کا حال چال جانا۔مودی اپنے پارلیمانی حلقے کے دوروزہ دورے پر اتوار کو یہاں پہنچے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS