کسان احتجاج کے درمیان مودی حکومت کا بڑا اعلان، فصلوں کی ایم ایس پی میں اضافہ، جانیں قیمتیں

0
Image: Zaykarecipes

نئی دہلی (ایجنسی):کسانوں کے احتجاج کے درمیان مرکزی حکومت نے ربیع فصل کی ایم ایس پی کے حوالے سے بڑا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے گندم،جو،چنے،دال،سرسوںاورسورج مکھی کی سرکاری خریداری کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ گندم کی ایم ایس پی (کم از کم امدادی قیمت) 1975 روپے فی کوئنٹل سے بڑھا کر 2015 روپے کر دی گئی ہے۔ یعنی فی کوئنٹل 40 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے اجلاس میں ایم ایس پی بڑھانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ گندم کے علاوہ جو کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس کی ایم ایس پی 1600 روپے فی کوئنٹل سے بڑھا کر 1635 روپے کر دی گئی ہے۔ چنا کے ایم ایس پی میں 130 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اب اس کی قیمت 5230 روپے فی کوئنٹل مقرر کی گئی ہے۔ مسور کی ایم ایس پی 400 روپے،سرسوں کی 400 روپے اور سورج مکھی کی قیمت 114 روپے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ قیمتیں مارکیٹنگ سیزن 23-2022 میں لاگو ہوں گی۔ ربیع کی فصل کی بوائی کا وقت قریب آ رہا ہے۔ ربیع کی فصلوں کی بوائی ستمبر کے آخری ہفتے سے شروع ہوتی ہے۔ کٹائی کا وقت مارچ سے اپریل کے درمیان ہے۔ کچھ فصلیں فروری میں کٹتی ہیں۔

ان فصلوں کا ایم ایس پی مقرر ہے۔
حکومت کچھ ربیع اورخریف فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) طے کرتی ہے۔ فصل کا ایم ایس پی ہر سال بوائی سے پہلے طے کیا جاتا ہے۔ حکومت 23 فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمتیں طے کرتی ہے جن میں سات اناج،سات تیل کے دانے،چار تجارتی اور پانچ دالیں شامل ہیں۔ ان میں گندم،دھان،مکئی،جوار،جو،تر،چنے،مونگ،سرسوں ، سویابین،سورج مکھی، کپاس،جوٹ کننا وغیرہ کی فصلیں شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS