ایودھیا : مصمم ارادے اوراپنے عزم کاانوکھا تعارف کراتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے 29 سال بعد بدھ کے روزشری رام جنم بھومی کے احاطے میں رام للا کے درشن کئے ۔
ہنومان گڑھی کے درشن سے رام نگری کے تاریخی دورے کا آغاز کرنے والےمودی شری رام جنم بھومی کے مقام پرپہنچ کر ہرے رنگ کے لباس ملبوس ویرجمان رام للا کے درشن کئے اوران کی باقاعدہ ارتی کی ۔مودی نے اس موقع پرایک پودہ لگایا اوراس کو پانی بھی دیا۔اس دوران وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ ان کے ساتھ تھے۔
مودی ملک کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنھوں نے رام جنم بھومی احاطے میں رام للا کے درشن کئے ۔اس سے قبل وزیراعظم کی حیثیت سے اٹل بہاری واجپئی ،اندرا گاندھی اورراجیو گاندھی بھی ایودھیا کا دورہ کیا ہے لیکن کسی وجہ سے وہ رام جنم بھومی میں رام للا کے درشن نہیں کر پائے تھے ۔
مودی نے اپنا عزم پورا کیا، 29 سال بعد رام للا کے درشن کئے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS