چین میں درمیانے درجے کا زلزلہ

0
image:zeebiz

ارومچی (یو این آئی): شمال مغربی چین میں سنکیانگ اویغور خود مختار علاقے کے کرغیز خود مختار پریفیکچر کزیلسو کی اکی کاؤنٹی میں زلزلے کے درمیانے درجے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر (سی ای این سی) کے مطابق منگل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 06:27 پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.7 تھی۔
زلزلے کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں 41.15 ڈگری شمالی عرض البلد اور 78.67 ڈگری مشرقی طول بلد پر تھا۔

مزید پڑھیں: جے شری رام نہ کہنے پر مسلم کنبہ تشدد کا شکار

زلزلے کے مرکز سے 20 کلومیٹر کے دائرے میں کوئی نہیں رہتا۔ مقامی فائر ڈپارٹمنٹ، پبلک سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ اور ایمرجنسی ریسکیو ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ ابھی تک کسی جانی نقصان یا مکانات کے گرنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ فائر ڈیپارٹمنٹ نے ریسکیو کام کے لیے دو گاڑیوں اور 10 اہلکاروں کا انتظام کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS