بی جے پی نے آبروریزی کے مجرموں کو ’سنسکاری‘کہنے والے ایم ایل اے کو ٹکٹ دیا

0

گاندھی نگر (ایجنسیاں) : بلقیس بانو کی عصمت دری کرنے والوں کو سنسکاری برہمن بتانے والے بی جے پی لیڈر کو اگلے ماہ گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ گجرات کے سابق وزیر چندر سنگھ راﺅل جی کو گودھرا سے بی جے پی کا امیدوار بنایا گیا ہے۔ وہ6 بار گودھرا سے ممبراسمبلی رہ چکے ہیں۔ چندر سنگھ کانگریس چھوڑ کر اگست 2017 میں گجرات کے سابقہ انتخابات سے پہلے بی جے پی میں چلے گئے تھے۔ وہ گجرات حکومت کی اس کمیٹی کا حصہ تھے جس نے متفقہ طور پر بلقیس بانو کی عصمت دری اور ان کے خاندان کے 9افراد کے قتل کے 11 مجرموں کی رہائی کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ راو¿ل جی کو ایک انٹرویو میں یہ کہتے ہوئے سنا گیا تھاکہ وہ برہمن ہیں۔ اور برہمنوں کو اچھے اخلاق کے طور پر جانا جاتا ہے، ہو سکتا ہے کہ ان کو سزا دینے کا کسی کا غلط ارادہ ہو۔چندر سنگھ نے یہ بھی کہا تھا کہ جیل میں قیدیوں کا برتاو¿ اچھا تھا۔ واضح ر ہے کہ بلقیس کیس کے مجرموں کو یوم آزادی (15 اگست) پر رہا کیا گیا تھا اور دائیں بازو کے ایک گروپ نے پھولوں اور مٹھائیوں سے ان کا استقبال کیا تھا۔حکومت گجرات نے اپنی معافی پالیسی کے تحت ان لوگوں کی رہائی کو منظوری دی تھی۔ ممبئی میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی ایک خصوصی عدالت نے 21 جنوری 2008 کو بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت دری اور اس کے خاندان کے 7 افراد کو قتل کرنے کے الزام میں 11 لوگوں کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ بعد میں ان کی سزا کو بمبئی ہائی کورٹ نے برقرار رکھاتھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS