نئی دہلی (ایجنسی): دہلی میونسپل کارپوریشن الیکشن (ایم سی ڈی) میں کیش فار ٹکٹ گھوٹالے معاملے میں پھنسے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے اکھلییش ترپاٹھی کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔ دہلی حکومت کی بدعنوانی ادارے (اے سی بی)نے معاملے کی تحقیق کے سلسلے میں ان کا موبائل فون اپنی تحلیل لے لیا ہے۔ بتایا جارہا ہے اے ایس بی نے رشوت کی لین دین سے متعلق اہم سی سی ٹی وی فوٹیج بھی برامد کی ہے۔ماڈل ٹائون سے ایم ایل اے اکھلیش ترپاٹھی سے منگل کو تفتیش کی گئی تھی۔ وزیر پور اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے راجیش گپتا سے بدھ کے روز پھر سے تقتیش کی گئی۔ اس سے پہلے اے ایس بی دونوں ایم ایل اے سے دو بار ان سے تفتیش کر چکی ہے۔ ایک افیسر نے کہا کہ دونوں ایم ایل اے کے گھر، دفتر اور رشوت کے لین دین والی جگہ کے باہر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جارہی ہے۔
کیش فار ٹکٹ گھوٹالے معاملے میں آپ ایم ایل اے اکھلیش ترپاٹھی کی مشکیلیں بڑھ سکتی ہیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS