عوام کوگمراہ کرنا بی جے پی کاسب سے کارگرنسخہ:اکھلیش

0

لکھنؤ::سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارتی(بی جے پی) حکومت پر جرائم پیشہ افراد کو پناہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت
ایسے افراد پر کنڑول حاصل کرنےمیں پوری طرح سے ناکام ثابت ہورہی ہے۔بی جے پی نے ریاست میں تین سال چار ماہ میں عوام کو الجھا کر رکھا دیا ہے۔ہر معاملے
میں عوام کو گمراہ کرنا ہی بی جے پی اپنی کامیابی سمجھتی ہے اور بی جے پی و سماج وادی پارٹی میں یہی فرق ہے۔
 یادو نے پیر کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) ہمیشہ سے ہی جرائم پیشہ افراد کے خلاف رہی ہے۔بی جے پی نے نہ مجرمین کو پناہ دیا ہے
بلکہ جرائم کو کنٹرول کرنے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔ فرضی انکاونٹرسے جرائم پیشہ افراد تو ڈرے نہیں لیکن بے قصور عوام ضرورخائف ہوگئے ۔انہوں نے
دعوی کیا کہ سب سے زیادہ جرائم پیشہ افراد بی جے پی میں  ہی ہیں۔ بی جے پی عدلیہ پر اعتماد نہیں رکھی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کا غلط استعمال کرنے سے جرائم پر کنٹرول حاصل نہیں کیا جاسکتا ہے۔ جب تک بی جے پی اپنے بچاؤ میں دوسروں کو پھنسانے کی سیاست پر
کام کرتی رہے گی تب تک قانونی کی حکمرانی قائم نہیں ہوسکتی۔بدلے کے جذبے سے اپوزیشن پر حملہ آور ہونے سے بی جے پی کو کچھ نہیں ملنے والا کیونکہ جھوٹ
کے پیر نہیں ہوتے ہیں۔
 یادو نے کہا کہ سماج میں نفرت پھیلانا اور سماج کو تقسیم کر کے سیاست کرنا یہ جمہوریت کے صحت مند اقدار کے منافی ہے۔ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ سماج
میں سبھی کے ساتھ برابری کا سلوک کرے۔ ذات کی بنیاد پر فیصلہ کرنے سے سماج میں عدم اطمینان پیدا ہوتا ہے۔ اس لئے سماج وادی پارٹی ہمیشہ سے سماجی انصاف
کی حامی رہی ہے۔
سابق وزیر اعلی نے کہا کہ بی جے پی سیاسی طاقت چاہتی ہے اور تناظر میں اسے عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی۔بی جے پی کو صرف حکومت کی بھوک ہے عوامی
کی بھوک سے اسے کچھ نہیں لینا دینا ہے۔ عوام مایوس ہیں بی جے پی نے ترقی کا راستہ روکا ہے۔ لوگوں کا بھروسہ توڑا ہے۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کہ ٹھونکو
پالیسی کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS