امیزن پرائم ویب سیریز مرزاپور-2 کی مخالفت جاری ہے جبکہ مقامی رکن پارلیمان و سابق مرکزی وزیر انوپریا پٹیل نے سیریز کی مخالفت میں وزیر اعظم نریندر اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ کو ٹوئٹ کر اپنی مخالفت کااظہار کیا ہے۔
اپنا دل سربراہ انوپریا نے اپنے پارلیمانی حلقے مرزا پور کو بدنام کرنے والی کہانی بتاتے ہوئے جانچ کا مطالبہ کیا ہے اب ضلع مرزاپور کے رکن اسمبلی رتناکر مشرا بھی سامنے آئے ہیں۔ انہو ں نے اس پر پابندی عائد کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔
اترپردیش فلم ڈیولپمنٹ کونسل کے صدر راجو شریواستو کو بھی مرزا پور2 ویب سیریز اچھی نہیں لگی۔ وہ فلم میں تشدد،عریانیت اور زبان کے سلسلے میں یوگی آدتیہ سے مل کر اپنی مخالفت کا اظہا کریں گے۔شریواستو نے کہا کہ اس طرح کے ویب سیریز کو اسٹوڈنٹس اور نوجوان طبقہ زیادہ دیکھتے ہیں تشدد ان کے ذہن پر اثر انداز ہوتا ہے۔ ویب سیریز کے لئے بھی سینسر بورڈ کی منظوری لازمی ہونی چاہئے۔