اندرون ملک مسافرین کیلئے کاغذ سے پاک ای۔بورڈنگ کی پیشکش۔ملک کا واحد ایرپور ٹ ہونے حیدرآباد ایرپورٹ کا دعوی

    0

    جی ایم آر کی زیرقیادت حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹیڈ (جی ایچ آئی اے ایل)نے منگل کو دعوی کیا کہ یہ ملک کا واحد ایرپورٹ ہے جس نے تمام فلائٹس کے اس کے اندرون ملک مسافرین کے لئے کاغذ سے پاک ای۔بورڈنگ کی پیشکش کی ہے۔آتما نربھر بھارت کے حقیقی جذبہ کے تحت جی ایم آرحیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ نے دیسی ساختہ تیار کردہ ڈیجیٹل سولیوشن کا آغاز کیا ہے اورہندوستان میں ایسا کرنے والا وہ پہلا ایرپورٹ بن گیا ہے۔اس سے ہندوستانی شہری ہوابازی کی تاریخ میں اہم سنگ میل حاصل ہوا ہے۔حکومت ہند کی ڈیجیٹل انڈیامہم کے خطوط پر جی ایچ آئی اے ایل کی انٹرنیشنل ای بورڈنگ خدمات نے بین الاقوامی مسافرین کے لئے حیدرآباد تک محفوظ سفر کے امکانات کو تلاش کیا۔یہ خدمات موجودہ طورپر انڈیگو گو ایرلائنس کی منتخب بین الاقوامی پروازوں کے لئے دستیاب ہے۔حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ نے حکومت کی منظوری کے بعد بین الاقوامی طیاروں کے لئے ای بورڈنگ خدمات شروع کی ہے اور اس کو کامیاب تجرباتی خدمات بنایا ہے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS