اقلیتوں کی شناخت کا معاملہ: مرکز نے مزید وقت مانگا : سپریم کورٹ

0

نئی دہلی، (یو این آئی) : مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ سے ریاست اور ضلع کی سطح پر اقلیتوں کی شناخت کےلئے دائر عرضی پر تمام متعلقہ افراد کے ساتھ مشاورت کےلئے سپریم کورٹ کو مزید وقت دینے کی اپیل کی ہے۔ مرکزی حکومت نے ایک حلف نامہ داخل کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ کو بتایا ہے کہ 19 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تبصرے یا آراءموصول ہونا باقی ہیں۔ اس تناظر میں متعلقہ فریقوں سے درخواست کی گئی کہ وہ ایک خط بھیج کر اپنے خیالات سے آگاہ کریں، تاکہ مرکزی حکومت عدالت کے سامنے اپنی واضح رائے پیش کر سکے۔ ایڈووکیٹ اشونی کمار اپادھیائے کی درخواست پر مرکزی وزارت اقلیتی امور کی طرف سے پیش کیے گئے حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب، میزورم، میگھالیہ، منی پور، اڈیشہ، اتراکھنڈ، ناگالینڈ، ہماچل پردیش، گوا، گجرات، مغربی بنگال، تریپورہ ، اتر پردیش، تمل ناڈو اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں- لداخ، دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو، چنڈی گڑھ نے اس معاملے میں اپنے خیالات/ تبصرے بھیجے ہیں۔سرکاری حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ مرکز کی جانب سے تمام ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ساتھ متعلقہ فریقوں- وزارت داخلہ، وزارت قانون، محکمہ اعلیٰ تعلیم، وزارت تعلیم، قومی اقلیتی کمیشن اور قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی اداروں کے ساتھ بیٹھ کر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS