وزیر کے بیٹے اور محافظین کو بھی جیل بھیجا جائیگا : اکھلیش یادو

0

اوریا: لکھیم پور کھیری معاملے کے اہم ملزم مرکزی وزیر اجے مشر کے بیٹے اشیش مشر کی جیل سے رہائی کو لے کر اکھلیش یادو نے بدھ کو سرکار پر نشانہ سادھا۔ اکھلیش نے یہاں تک کہاکہ جلد ہی ہماری سرکار بننے والی ہے۔ کسان کو کچلنے والوں کو دوبارہ جیل بھیجا جائے گا۔اتنا ہی نہیں اکھلیش نے یہاں تک کہا کہ وزیر کے بیٹے کو پالنے پوسنے والوں کو بھی جیل بھیجا جائے گا۔ مرکزی وزیر اجے مشر کے بیٹے اشیش مشر کو ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد منگل کی شام جیل سے رہا کردیاگیاتھا۔ اکھلیش نے کہاکہ ہماری سرکار بننے والی ہے، ایسی پیروی ہوگی کہ جس نے کسانوں کی جان لی، وہ تو جیل جائیں گے ہی، ان کو پالنے پوسنے والوں کو بھی جیل بھیجنے کا کام ہوگا۔ اکھلیش نے کہاکہ جو لوگ گرمی نکالنے کی بات کرتے تھے، ان کی گرمی نکل گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS